پاکستان کے سب سے مقبول انٹرنیٹ براؤزر (UC Browser) یو
سی براؤزر نے کرکٹ سیزن میں پاکستان کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک نئی
گیم متعارف کروائی ہے جو کہ بے انتہا تیزی کے ساتھ مقبولیت بھی حاصل کر رہی
ہے-
|
|
2 مارچ کو لانچ ہونے والی گیم کو اب تک 1.8ملین پاکستانی شائقین ڈاؤن لوڈ
کر چکے ہیں جو اسکی مقبولیت ظاہر کرتی ہے۔ گیم HTML 5 لینگوئج پر بنائی گئی
ہے جو اس کو آسانی سے استعمال کرنے میں مدد کرتی ہے۔
گیم کی مقبولیت کے بارے میں اظہار کرتے ہوئے علی بابا بزنس گروپ کے جی ایم
کینی یی ،Kenny Ye نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا سب سے مقبول کھیل ہے اور
شائقین مختلف طریقوں سے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اسی
کو مد نظر رکھتے ہوئے یوسی براؤزر نے اس گیم کو متعارف کروایا ہے جہاں لوگ
ٹیم کو سپورٹ کرنے کے ساتھ خود بھی محفوظ ہو سکتے ہیں ۔
|
|
گیم کو کئی نامور شخصیات کی سپورٹ حاصل ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد
آفریدی بھی شامل ہیں۔ گیم یو سی براؤزر کی ویب سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔\
|