حسنِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ رب العلمین والصلوۃوالسلام علی سیدالمرسلین وعلی آلہ وصحبہ اجمعین امابعدفاعوذباللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم
بلبل نے گل ان کو کہا ، قمری نے سروِ جانفزا
حیرت نے جھنجلاکے کہایہ بھی نہیں وہ بھی نہیں
خورشید تھا کس زورپر،کیا بڑھ کے چمکاتھا قمر
بے پردہ جب وہ رخ ہوایہ بھی نہیں وہ بھی نہیں
ذی قدرسامعین……اورصدرمحفل……!!!
آج کی اس بابرکت محفل میں موضوع سخن مصطفی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کاجمال بے مثال اورحسن لازوال ہے……اورجب اس چہرہئ انورکے حسن وجمال کی بات چلتی ہے توچاندسورج شرماجاتے ہیں ……اس حسن بے مثال کاذکرچھڑتاہے سرووسمن خیرات لینے کودوڑے آتے ہیں ……پھول اپنی جھولیاں پھیلائے نظر آتے ہیں۔
وہ مبارک چہرہ ……کہ اس کے ہرپہلو میں ایساجمال بے مثال جلوہ گرتھاکہ چشم فلک نے ایساحسیں نہ کبھی دیکھا……اورنہ ہی قیامت تک اسے دکھائی دے……اس چہرہٌ والضحیٰ پہ جس کی بھی نظر پڑتی……تووہ یہ کہنے پرمجبورہوجاتاکہ ……
وہ کمالِ حسن حضورہے کہ گمان نقص جہاں نہیں یہی پھول خارسے دورہے،یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ جب اس چہرہئ انورکے حسن بے مثال کابیان کرتے ہیں ……توطیالسی، ترمذی،بیہقی کی روایات کے مطابق آخرمیں یہی فیصلہ کرتے ہیں ……
لم ارقبلہ ولابعدہ مثلہ
نہ توآپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے پہلے میں نے آپ جیساکوئی دیکھا……اورنہ ہی آپ کے بعدآپ جیساکوئی حسیں نظرآیا۔
بزاروبیہقی کے مطابق جناب ابوہریرہ کی زبان پربھی یہی کلمات جاری نظر آتے ہیں ……
لم ارمثلہ قبلہ ولابعدہ
آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے پہلے بھی میں نے آپ جیساکوئی نہ دیکھاتھا……اورآپ کے بعدبھی مجھے آپ جیساحسیں کوئی نظرنہ آیا۔
جناب امدبن ابدحضرمی کی سنیے توامام ابوموسی مدینی کی روایت کے مطابق وہ بھی یہی فرماتے سنائی دیتے ہیں ……
مارأیت قبلہ ولابعدہ مثلہ
ایک ہمدانی عورت سے آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے چہرہئ انور کے حسن وجمال کے بارے میں سوال کیاجاتاہے توامام بیہقی روایت کرتے ہیں کہ وہ عورت کہتی ہے……
کالقمرلیلۃالبدر
آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کاچہرہ چودہویں رات کے چاندکی طرح تھا……
لم ارقبلہ ولابعدہ مثلہ
نہ توآپ سے پہلے میں نے آپ جیساکوئی دیکھااورنہ ہی آپ کے بعدمجھے آپ جیساکوئی دکھائی دیا۔
جناب حسان سے سنیے توفرماتے ہیں ……
واحسن منک لم ترقط عینی
واجمل منک لم تلدالنساء
خلقت مبرء من کل عیب
کانک قد خلقت کماتشاء ٗ
یارسول اللہ!!!
آپ جیساحسین میری آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا……اوردیکھتی کہاں ……کسی ماں نے آپ جیساجمیل جناہی نہیں۔
خلقت مبرء من کل عیب
کانک قدخلقت کماتشاء ٗ
آپ ہرعیب سے پاک بنائے گئے……لگتایوں ہے کہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کوایسابنایاگیاجیساآپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی اپنی مرضی تھی۔
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہاسے اگراس چہرہئ انورکے جمابے مثال کے بارے میں سوال کروتوفرماتی ہیں ……جیساکہ تاریخ دمشق میں ہے……
کنت اخیط فی السحرفسقطت منی الابرۃفطلبتھافلم اقدرعلیھا
میں سحری کے وقت کپڑے سلائی کیاکرتی تھی……کہ ایک دفعہ مجھ سے سوئی گرگئی……میں نے اسے تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن میں اسے نہ پاسکی۔
فدخل رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فتبینت الابرۃبشعاع نوروجھہ
اچانک رسول اللہ صلی اللہ تشریف لے آئے……توجوسوئی مجھے باوجودکوشش کے نہ مل سکی……جب رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے چہرہ انورکی شعاع پڑی تووہ سوئی مجھے نظرآ گئی۔
اورجناب عبداللہ بن عباس جب اس چہرۂ انورکے حسن بے مثال وجمال لازوال کابیان کرتے ہیں تومشام جان معطرہوجاتے ہیں ……امام عبدالرزق روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا……
لم یکن لرسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ظل
رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ذات عالیہ کاسایہ نہ تھا……
ولم یقم مع شمس قط الاغلب ضوء ہ ضوء الشمْس ولم یقم مع سراج قط الاغلب ضوء ہ ضوء السراج
رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم ب بھی کسی چراغ کے پاس تشریف لائے توآپ کی روشنی اس چراغ کی روشنی پرغالب آگئی……اورجب بھی آپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سورج کے سامنے آکھڑے ہوئے توآپ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کانور……سورج کے نورپرغالب آگیا۔
تویقیناتاجداربریلی نے سچ فرمایا……
خورشیدتھاکس زورپر،کیابڑھ کے چمکاتھاقمر
بے پردہ جب وہ رخ ہوایہ بھی نہیں وہ بھی نہیں
 
syed imaad ul deen
About the Author: syed imaad ul deen Read More Articles by syed imaad ul deen: 144 Articles with 350466 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.