بڑھاپے میں یادداشت کمزور ہونا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔یہ
بڑا تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے جب کوئی قریبی عزیز آ کے بزرگوں سے ملتا ہے اور
وہ پہچان نہیں پاتا ہے کہ یہ فرد میرا بیٹا، پوتا، بیٹی یا بہن بھائی میں
سے کوئی ہے۔
امریکہ کی سنسناٹی یونیورسٹی میں حال ہی میں اس حوالےسے ایک تحقیق کی گئی
اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ بلیو
بیریز کے استعمال سے یادداشت کی کمزوری کو دور کر کے حافظہ تیز کیا جاسکتا
ہے۔علاو ہ ازیں بلیو بیریز کے استعمال سے الزائمر کے مرض سے بچاؤ بھی ممکن
ہوجاتا ہے۔یہ تحقیق ڈاکٹر رابٹ کریکورین کی نگرانی میں کی گئی ۔
|
|
سائنسدانوں نے یہ نتائج 68 سال کے 47 افراد پر تحقیق اور تجربات کے بعد یہ
نتائج اخذ کیے ہیں کہ بلیو بیریز کا سفوف الزائمر کے مریضوں کے علاج میں
مددگار ثابت ہوتا ہے۔ تجربات کے دوران جب سائنسدانوں نے مصنوعی پلیصبو
پاؤڈر استعمال کیا تو اس کے وہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے جو کہ بلیو بیری کے
سفوف کے استعمال سے حاصل ہوئے تھے۔
تجربات کے دوران دیکھا گیا کہ بلیو بیری کے سفوف کے استعمال کرنے والوں کی
دماغی کارکردگی میں بہتری آئی ، ان کی یادداشت بھی بہتر ہوئی بلکہ ان کی
چیزوں کو پہچاننے کی صلاحیت بھی بہتر ہوئی۔ تحقیق کے دوران یہ بھی دیکھا
گیا کہ بلیو بیریز میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے دل
کے امراض کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے ، جب کہ خلیوں کی ٹوٹ پھوٹ میں بھی کمی
آتی ہے۔
ان تجربات کی کامیابی کے بعد اب سائنسدان کم عمر افراد پر بھی یادداشت میں
اضافے کے تجربات کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
|
|
بہر حال بلیو بیریز ایک صحت بخش پھل ہے اور پوری دنیا میں شوق سے کھایا
جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پھلوں اور سبزیوں میں لحمیات، حیاتین ، بیماریوں
کے خلاف مدافعت اور صحت بخش اجزا رکھے ہیں۔ ان کے استعمال سے ہم اپنی صحت
کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
|