اب تک قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کھیل کے میدان میں تو
مشکلات کا شکار تھی ہی لیکن اب اس کے تین کھلاڑیوں کو ایف بی آر کے ایک
نوٹس کی وجہ سے نجی زندگی میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا-
|
|
جی ہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں احمد شہزاد٬ عمر اکمل اور بابر
ذوالفقار کو ٹیکس کے گوشوارے نہ جمع کروانے پر ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا ہے
اور ساتھ ہی تینوں کھلاڑیوں کو آخری نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے-
ایف بھی آر کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے سال 2013 سے 2014 تک کے ٹیکس کے
گوشوارے نہیں جمع کروائے اور اس حوالے سے انہیں پہلے بھی کئی بار نوٹس
ارسال کیے جاچکے ہیں اور ساتھ ہی انہیں وکلا کے ذریعے بھی مطلع کیا گیا ہے-
تینوں کھلاڑیوں کا طرزِ زندگی انتہائی پرتعیش اور شاہانہ ہے جبکہ اصل آمدنی
کو خفیہ رکھا گیا ہے اور اسی وجہ سے انہیں ڈیفالٹر بھی قرار دیا گیا ہے-
|
|
ایف بی آر کے حالیہ نوٹس میں کھلاڑیوں کو ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے پر
سخت کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے
|