کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب۔۔۔

Had-E-Haya

قیامت کی نشانیوں میں ایک نشانی یہ بھی ہے کہ زنا عام ہوجائے گا،غیر شرعی تعلقات زیادہ ہوجائیں گے ،حیاء ختم ہوجائے گی ،عورتیں بے پردہ ہوجائیں گی، مرد وں اور خواتین کے لباس ایک جیسے ہوجائیں گے،مطلب لڑکے لڑکیوں کے اور لڑکیاں لڑکوں کے اسٹائل شروع کرے گے۔زنا کے عام ہونے کی سب سے بڑی وجہ بے پردگی ہے،ماہرین نفسیات کے مطابق عورت کی زینت اسکا چہرہ ہے۔اسلام میں زینت کا چھپانا حکم ہے۔کوئی اس بات کو مانے یا نہ مانے مگر پردہ اسلام میں فرض ہے۔معاشرے میں جتنی بھی برائیاں جنم لیتی ہے اسکی وجہ مرد اور عورتوں کی بے پردگی ہے،جہاں زیادہ بے پردگی ہوگی وہاں جنسی بے راہ روی زیادہ ہوگی۔
ماہرین نفسیات اس بات پر بھی متفق ہے کہ مرد بصارت کی وجہ سے جنسی طور پر مشتعل ہوتا ہے۔
ایک مرد کسی عورت کے ساتھ صحبت /ہمبستری کرے جسکا اس کے ساتھ نکاح نہ ہوا ہو ایسے لوگوں کے بارے میں نبی کریمﷺ نے فرمایا ہے کہ ’’شرک کے بعد اللہ کے نزدیک اس گناہ سے بڑا کوئی گناہ نہیں کہ کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ ہمبستری کرے جو اس کی بیوی نہ ہواور جب کوئی مرد اور عورت زنا کرتا ہے تو ایمان انکے سینے سے نکل کر سر پر سایہ کی طرح ٹہر جاتا ہے‘‘
ابو ہریرہ ابن عباسؓ روایت ہے کہ سرکار دو عالم نے فرمایا کہ ’’مومن ہوتے ہوئے تو کوئی زنا کر ہی نہیں سکتا‘‘
اگر اوپر کے ارشادات پر غور کرے تو ایمان کو محفوظ رکھنا بہت مشکل کام ہے لیکن ایک مومن مسلمان کے لئے یہ بہت ہی زیادہ آسان ہے۔

کچھ دنوں پہلے ایک خاتون جوس نے بے غیرتی کا جامہ اوڑے میڈیا کے سامنے آئی اور اپنی بے عزتی اور بے غیرتی کا اعلان کیا کہ میں ہوں بے غیرت میری کوئی حیثیت نہیں ،اب ایسے حالات میں ہر مسلمان مرد اس پر لعنت بھیجے گا۔ کیوں؟کیونکہ اس نے اسلام کے دائرے سے ہٹ کے کام کیا ہے،اب ایسے میں محترمہ کہتی ہے کہ میرا اللہ کے ساتھ اپنا معاملہ ہے وہ بہتر انصاف دینے والا ہے ،محترمہ آپکی بات ٹھیک ہے کہ اللہ بخشنے والا ہے ،لیکن اگر دوسری طرف دیکھے تو اللہ نے عورت کے لئے اک دائرہ بھی مقرر کیا ہے کہ جس سے تم نکلوگی تو تمھارا ایمان باقی نہیں رہے گا۔

قندیل بلوچ جس نے یوٹیوب پر اپنے فحش ویڈیوز بنا کے اپ لوڈ کئے اور ساتھ ساتھ سوشل میڈیا یعنی فیس بک پر اپنا پیج بنایا تھا جس پر وہ ڈیلی ویڈیوز اور سٹیٹس اپ لوڈ کرتی تھی جس میں اکثر کرکٹ سٹارز اور سیاستدان لوگوں کے نام بھی لیتی تھی۔اس کے بعد پروگرام میں جب اس سے پوچھا گیا کہ تم نے کسی کو پروپوزل بھیجا ہے تو اس پر قندیل بلوچ نے کہا کہ ہاں جب میں باہر ملک میں تھی تو میں نے عمران خان سے شادی کرنے کی خواہش کی لیکن جلد پتہ چلا کہ اس نے ریحام خان سے شادی کی ہے ،بعد میں جب ریحام خان اور عمران خان کے درمیان علیحدگی ہوئی تو میں نے عمران خان کو پروپوزل بھیجا مگر عمران خان کی طرف سے اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔

اسلام ایک طرف عورتوں کو اس کے حقوق دلانے کی بات کرتا ہے تو دوسری طرف عورت کو اس کے حدود سے باہر جانے سے بھی منع کرتی ہے،لیکن آج کل تو دفاتر خواتین کے بغیر چل ہی نہیں سکتی،ایک واقع میں شئیر کرتا ہوں یہاں ۔ٹی وی چینل پر ایک شخص کو دکھایاجس کو پولیس اور میڈیا دونوں نے مل کر پکڑا تھا ،وہ شخص روز اپنی بیٹیوں سے جسم فروشی کے زریعے پیسے کماتا تھا،ایسے میں ایک چینل پولیس کے ساتھ وہاں پہنچا اور پکڑا اس کو جب بچیوں سے پوچھ گچھ ہوئی تو انہوں نے کہا کہ ہم 5,6 سال سے یہ کام کر رہے ہیں!

اب ایسے حالات میں اللہ ہم پر قسم قسم کے عذاب نازل نہیں کرے گا تو اور کیا ! ہمارے اعمال اتنے کمزور ہوگئے ہیں کہ ہم اپنے نفس کو اپنے کنٹرول نہیں کرسکتے۔

ہمارے ہاں شادیوں میں ایک رواج بنتا جارہا ہے ہے کہ شادی میں عورتوں کو ننگے سر نچایا جاتا ہے،اس پر ہزاروں لاکھوں روپے راتوں رات اڑا دئیے جاتے ہیں۔اللہ کب تک ہمارے کرتوتوں کو معاف کرے گا کب تک وہ ہمیں دیکھے گا،کب تک برداشت کرتا رہے گا،

ہم پر بھی بحیثیت مسلمان کچھ چیزیں فرض کئے گئے ہیں،کیا ہم وہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،نہیں بمشکل ہم پانچ میں سے ایک وقت دو کی نماز پرح لیتے ہیں وہ بھی اتنی جلدی جلدی کہ اکثر پتہ بھی نہیں چلتا کہ کتنے رکات پڑھ لئے ہے۔علامہ اقبال نے کیا خوب کہا ہے کہ

کتنی عجیب ہے نیکیوں کی جستجوں
اقبال
نماز بھی جلدی میں پڑتھے ہیں، پھر سے گناہ کرنے کے لئے

واقعی ہر کوئی بس نام کے فرائض ادا کرتے ہے اور جان چڑاتے ہے،اصل میں نماز ادا کرنے کی اپنی ایک شکل ہے کہ نماز کو آرام آرام سے پڑھے رکوع سجدہ ہر چیز کا خاص خیال رکھیں ،مگر نہیں ہم تو بس نام کے مسلمان ہے اور تو ہمارے اند ر سے وہ ایمان کا رنگ ختم ہوگیا ہے۔

ہمارے حکمران جو ماشاء اللہ کیمرے کے بہت زیادہ سوقین ہے ۔صرف کیمروں کے سامنے آکے دھماکا خیز تقاریر کرتے ہے اور پھر پتہ نہیں چلتا،ہر حکومت اپوزیشن پر انگلی اٹھاتا ہے کہ یہ غلط ہے ارے یار آپ لوگ تو پہلے یہ تک نہیں جانتے کہ کون غلط اور کون سہی ہے تم لوگ کیا خاک لوگوں کی خدمت کروگے،تم لوگ پہلے اپنے جیب بھر لیتے ہو جب عوام کا خیال آتا ہے توحکومت گزر چکی ہوتی ہے،حکومت اگر اتنا ہی خیر خواں ہے عوام کی تو پہلے ان غریب عورتوں کو تحفظ دو جو 2 وقت کی روٹی کے لئے اپنا جسم بیچ دیتی ہے،کیا یہ پاکستان اس نظرئے پر بنا تھا کہ آخر میں لوگ ذلیل و خوار ہونگے بیماریوں اور قدرتی آفات سے بچے گے تو بم دھماکوں میں اڑادیئے جائینگے۔

کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی

میں اکثر اس شعر سے خود کا اور ا س قوم کا موازنہ کرتا ہوں کہ آخر ہم خدا کے سامنے کھڑے ہو کے کیا کہے گے کس منہ سے اللہ کے سامنے جائینگے ،اللہ سب سے بہتر جانتا ہے ،اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو گناہ کرتا ہے میں اس کی رسی کو اور بھی سست کرتا ہوں گناہ یہ اس انسان پر منحسر ہے کہ وہ اپنے نفس کو کس طرح سے اپنے قابو میں رکھتا ہے۔

اللہ ہمیں نیکی کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ،اور پوری امت مسلمہ پر اپنی خاص رحم فرمائیں۔۔آمین
islam mohmand
About the Author: islam mohmand Read More Articles by islam mohmand: 14 Articles with 24876 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.