پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناﺀ میر نے وطن پہنچنے
کے بعد ٹی 20 کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے-
ثناﺀ میر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت اور قومی وومن
ٹیم کی قیادت کے بعد دیا ہے-
|
|
ثناﺀ میر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ پہلے
ہی کرلیا تھا اور کرکٹ بورڈ حکام کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے-
تاہم ثناﺀ میر ایک روزہ میچوں کی کپتانی جاری رکھیں گی-
|