رفاحی امور٬ یوسی براؤزر نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے اشتراک کرلیا

یوسی براؤزر نے رفاحی امور کی انجام دہی کیلئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے اشتراک کر لیا۔ شاہد آفریدی دنیا کے 20 بڑے رفاحی کام کرنے والے کھلاڑیوں میں شمار ہیں: کینے یے

پاکستان کے صف اول کے موبائل فون براوزر یوسی براوزر (UC Browser)نے رفاحی امورکی انجام دہی کیلئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ یوسی براؤزر کے مطابق یہ ان کی سماجی داری ہے کہ وہ ملکی رفاحی کاموں میں حصہ لیں اور اس مقصد کیلئے یوسی براؤزر نے اس فاؤنڈیشن کا انتخاب کیا ہے ۔ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ملک کے دور دراز دیہی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کی طرز زندگی کو بہتر بنانے کے علاوہ وہاں پر تعلیم و صحت کی صورتحال میں بہتری کے حوالے سے کام کر رہی ہے ۔
 

image


اس موقع پر گلوبل مارکیٹس‘ علی بابا موبائل بزنس گروپ کے جی ایم کینے یے نے کہا کہ ہم نے کرکٹ کے سیزن میں #Unitedforcricketکے نام سے یوسی براؤزر پر ایک مہم چلائی تھی ، اس پر اثر مہم کا مقصد تھا کہ پاکستانی یکجاں ہو کر اپنی قومی ٹیم کی حمایت کر سکیں۔

اس مہم کی مقبولیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس مہم کی حمایت کی تھی۔ اب یہ ہماری باری ہے کہ ہم شاہد آفریدی کے رفاحی کاموں کی حمایت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اپنے کھیل کے علاوہ رفاحی کاموں کی شخصیت کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور دنیا کے اُن 20 بڑے کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں جو کہ بڑے پیمانے پر رفاحی کام سر انجام دے رہے ہیں۔
 

image

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ نے بھی یوسی براؤزر کے اس عمل کی تعریف کی ہے اور اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے یوسی براؤزر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ StatCounter کی رپورٹ کے مطابق یوسی براوزر مارکیٹ کے 35فیصد حصص کی شراکت دار ہے ۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Lahore, 30 March 2016 – UCWeb, Pakistan’s No. 1 mobile browser with over 35% market share (according to StatCounter), today announced its first Corporate Social Responsibility initiative for Pakistan by making a donation to Shahid Afridi Foundation for their welfare work.