ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف ترین ادارے مائیکروسوفٹ کی
جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو ایک سنہری پیشکش کی ہے جسے قبول کر کے
پاکستانی نوجوان اپنا مستقبل روشن کرسکتے ہیں- مائیکروسوفٹ کی اس پیشکش کے
تحت پاکستانی نوجوان 5 ماہ کی انٹرن شپ کر سکتے ہیں اور مائیکروسوفٹ کی
جانب سے اس کا معاوضہ بھی ادا کیا جائے گا-
|
|
مائیکرو سوفٹ نےLearn for Success کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے
اور اس میں شریک طلبا کی عمر کم از کم 18 سال کی شرط عائد کی گئی ہے- اس
پروگرام کا آغاز پاکستان، مصر، لبنان اور سعودی عرب کے نوجوانوں کے لیے کیا
گیا ہے تاکہ انہیں ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لایا جاسکے-
5 ماہ کی انٹرن شپ کے دوران مائیکروسافٹ کی جانب سے فی نوجوان 400ڈالر (تقریباً
41ہزار800روپے) کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
انٹرن شپ حاصل کرنے کے لیے آن لائن فارم پُر کرنا ہوگا جو کہ مائیکرو سوفٹ
کی ویب سائٹ پر ہی رکھا گیا ہے- اسے پُر کرنے کے لیے مائیکرو سوفٹ کی ای
میل آئی ڈی سے لاگن ہونا ہوگا-
انٹرن شپ کے حصول کے لیے آن لائن فارم ارسال کرتے وقت آپ کی ذہنی صلاحیتوں
کو جانچا بھی جائے گا اور اس کے پوائنٹس دیے جائیں گے- انٹرن شپ کے لیے
زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے امیدواروں کو ہی منتخب کیا جائے گا-
|
|
واضح ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے درخواست بھیجنے کی آخری تاریخ 30جون
2016ء ہے۔ |