چچا برساتی قسط٢

“میری برساتی کہاں ہے باہر بارش ہو رہی ہے میرے کپڑے خراب ہو جائیں گے-” چاچا برساتی گھر سے باہر نکلتے ہوئے گلا پھاڑ پھاڑ کے چلا رہا تھا – اسکی بیوی دوڑتی ہوئی برساتی لے کے آئی وہ تقریبأ چھینتے ہوئے برساتی لے کر باہر نکل گیا- راستے میں بھی وہ ہر دوسرے بندے سے لڑتا جاتا تھا بیوی بچے پڑوسی کوئی بھی اسکے عتاب سے محفوظ نہیں تھا دو بوند پانی کی برس جاتی تو وہ برساتی پہن لیتا جبھی آس پڑوس کے لوگوں نے اسے چاچا برساتی کہنا شروع کردیاتھا – بارش برستے ہی اسے اپنے کپڑوں کے خراب ہونے کی فکر لگ جایا کرتی مگر کبھی اسے یہ فکر لاحق نہ ہوئی کہ اسکی وجہ سے کتنے لوگوں کے دل خراب ہو رہے ہیں—

Farheen Naz Tariq
About the Author: Farheen Naz Tariq Read More Articles by Farheen Naz Tariq: 32 Articles with 34759 views My work is my intro. .. View More