دنیا کے سب سے پہلے 18 روٹر ملٹی کاپٹر نے اپنی تجرباتی
پرواز کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے کر لیا ہے- اس انوکھے ہیلی کاپٹر کی
پہلی پرواز کا تجربہ جرمنی میں کیا گیا- دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے دنیا کا سب
سے محفوظ ترین ہیلی کاپٹر قرار دیا جارہا ہے-
|
|
اس ہیلی کاپٹر کو ایجاد کرنے والے Alex Zosel کا کہنا ہے کہ یہ روائتی ہیلی
کاپٹروں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے کیونکہ اس میں ضرورت سے زیادہ جدید
ٹیکنالوجی آراستہ نظام نصب ہے-
Volocopter نامی یہ ہیلی کاپٹر روٹر(ہیلی کاپٹر پر نصب پنکھے) یا بیٹری کے
فیل ہونے کی صورت میں بھی اپنی پرواز جاری رکھ سکتا ہے جبکہ بیٹری کی
توانائی کم ہونے کے باوجود بھی آسانی سے لینڈ کر سکتا ہے-
|
|
تاہم فی الحال یہ ہیلی کاپٹر صرف 25 منٹ تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
اور 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے- امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ
اس ہیلی کاپٹر کی قیمت 2 لاکھ یورو مقرر کی جائے گی- |
|
|