شادی کی تقریب سے دولہا گرفتار٬ حیرت انگیز انکشاف

افریقی ملک گھانا میں پولیس نے عین اس لمحے شادی کی ایک تقریب میں پہنچ کر دولہا کو گرفتار کرلیا جب دولہا دلہن ایجاب و قبول کے مرحلے سے گزرنے ہی والے تھے- پولیس نے دولہا کے بارے میں ایسا انکشاف کیا جسے سن کر دلہن موقع پر ہی بےہوش ہوگئی-
 

image


پولیس کے مطابق 30 سالہ دولہا Aaron Ackah ایک ڈاکو ہے اور اس نے حال ہی میں اسلحے کے زور پر تقریباً 5 ہزار ڈالر کی ڈکیتی کی کاروائی کی ہے- دولہا پر ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو زخمی کرنے کا بھی الزام ہے-

حیران کن بات یہ ہے کہ شادی کی اس تقریب میں گھانا کے ایک وزیر بھی شریک تھے-

تقریب میں موجود سینکڑوں مہمانوں کے سامنے پولیس نے جب دولہا کو ہتھکڑیاں پہنائیں تو یہ منظر دیکھ کر دلہن ربیکا بواہ اسٹیج پر ہی بےہوش ہوگئی جبکہ پولیس نے دولہا کو اسٹیج سے گھسیٹتے ہوئے نیچے اتارا-
 

image

بعد ازاں پولیس نے دولہا کو بریسٹیا مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں اس نے اپنا جرم قبول کرلیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

The suspect, 30-yr-old Aaron Ackah, was arrested on Saturday, April 2, at the Aldersgate Methodist Church at West Anaji in the Sekondi/Takoradi metropolis while exchanging rings with his bride in the presence of an officiating minister.