|
تائی پے: تائیوان
میں موسم گرما کا استقبال ڈریگن بوٹ فیسٹول سے کیا گیا۔سالانہ ڈریگن بوٹ فیسٹول
تائیوان کا ایک اہم تہوار ہے۔یہ تہوار موسم گرما کی آمد پر منایا جاتا ہے ،اس
موقع پر دریائے کیلنگ میں کشتی رانی کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں مقامی
شائقین سمیت غیر ملکی افرادبھی حصہ لیتے ہیں۔
ڈریگن بوٹ فیسٹول کے ذریعے چینی ہیرو کویان کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے جس
نے دو ہزار سال قبل بدعنوان حکمرانوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسی دریا میں
کود کر خودکشی کر لی تھی۔دوسری جانب اس تہوار کے دوران سیاحت کے فروغ کے لئے
مشرقی تائیوان میں بنائے گئے سوئمنگ پولز میں بھی کشتیاں چلائی جارہی ہیں |
|