|
ایران کی ایک سرکاری کمپنی نے اپنے غیر شادی شدہ ملازمین
کو کہا ہے کہ وہ ستمبر تک شادی کر لیں نہیں تو انہیں نوکری سے نکال دیا
جائے گا۔
ایران کے ایک اخبار کے مطابق خلیجی ساحل
پر واقع پارس سپیشل اینرجی زون کمپنی میں ہزاروں افراد کام کرتے ہیں جن میں
سے زیادہ تر نوجوان ہیں۔
کمپنی کے ایک حکم نامے کے مطابق کہا گیا
ہے کہ شادی شدہ ہونا نوکری کی ایک شرط تھی۔ |
اعتماد اخبار کے مطابق کمپنی نے اپنے حکم نامے میں لکھا ہے کہ کئی دفعہ کہنے
کے باوجود ’ہمارے کچھ رفقاء نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا اور اب تک غیر
شدہ شدہ ہیں۔
|
کمپنی نے کہا کہ شادی شدہ ہونا اس نوکری کی
ایک شرط تھی اور ’ہم آخری مرتبہ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ اس اہم اخلاقی
مذہبی
فریضے کو پورا کرنے کے لیے سب مرد اور عورتوں کے پاس 21 ستمبر تک کا وقت ہے۔
حال ہی میں شمالی خوراسان کے گورنر نے بھی کہا تھا کہ علاقے میں سرکاری نوکریاں
صرف شادی شدہ لوگوں کو دی جائیں گی۔
ایران میں اقتصادی مشکلات کی وجہ سے کئی
نوجوان شادیاں ملتوی کر رہے ہیں۔ |
|