سورۃ العصر مکی سورۃ ہے۔اسکی تین آیات
ہیں۔بد گویوں کی زبان بند کرنے کیلئے اس سورت کو اکیس دفعہ پڑھے سب دشمن
اور بدخواہ ذلیل و خوا ر ہوں گے لکھ کر پاس رکھنا بھی ویسا ہی مو ثر
ہے۔سرمہ کی سلائی پر سورۃ العصر تین مرتبہ پڑھ کرسرمہ لگانا آنکھوں کی
بیماری کو دفع کرتا ہے۔
ترجمہ: شروع اﷲ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے٭زمانہ کی قسم (جسکی
گردش انسانی حالات پر گواہ ہے،یا نماز ِعصر کی قسم کہ وہ سب نمازوں کا وسط
ہے یا وقت ِعصر کی قسم جب دن بھر چمکنے والا سورج خود ڈوبنے کا منظر پیش
کرتا ہے یا زمانہ بعثت ِمصطفی ﷺ کی قسم جو سارے زمانوں کا ماحصل اور مقصود
ہے)﴿۱﴾بیشک انسان خسارے میں ہے﴿۲﴾سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک
عمل کئے اور ایک دوسرے کو حق کی وصیت کی اور صبر کی نصیحت کی﴿۳﴾
|