موسمِ گرما کا آغاز ہوچکا ہے جبکہ گرمیاں تنہا نہیں آتیں
بلکہ اپنے ساتھ کئی اقسام کی بیماریاں بھی لے کر آتی ہیں اور اکثر افراد ان
بیماریوں کا شکار بن جاتے ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ گرمی میں پیدا ہونے
والی ان بیماریوں سے بچاؤ یا ان کا علاج کوئی زیادہ مشکل نہیں ہے- ضرورت
صرف اس بات کی ہے کہ ہمیں اس حوالے سے درست معلومات حاصل ہونی چاہیے اور
اسی معلومات کے حصول کے لیے ہماری ویب کی ٹیم نے معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس
ڈاکٹر شیخ سے خصوصی ملاقات کی- ڈاکٹر بلقیس شیخ کے مطابق چند احتیاطی
تدابیر اور آسان ٹوٹکوں کی مدد سے ہم ہاآسانی موسمِ گرما کی تکلیف دہ
بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں- ڈاکٹر بلقیس گرمیوں کی بیماریوں٬ ان سے
بچاؤ اور علاج کے حوالے سے مزید کیا بتاتی ہیں؟ آئیے جانتے ہیں!
|
Contact Details of Dr Bilquis Sheikh |
|
ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ “ گرمیاں اپنے ساتھ کئی بیماریاں لے کر آتی ہیں
جیسے کہ ہیٹ اسٹروک٬ کمزوری٬ چکر آنا٬ خارش اور دانے نکلنا وغیرہ- اس وقت
سب سے بڑا خطرہ ہیٹ اسٹروک کا ہے اور اس بار بھی کراچی میں ہیٹ اسٹروک کا
خطرہ موجود ہے“-
“ سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ ہیٹ اسٹروک کے دوران آپ غیر ضروری طور پر گھر
سے باہر بالکل نہ جائیں بالخصوص دوپہر 12 بجے سے لے کر شام 4 بجے کے دوران“-
“ اگر نکلنا بھی پڑے تو اپنے ساتھ پانی کی بوتل لازمیں رکھیں کیونکہ ہیٹ
اسٹروک سے بچاؤ کے لیے پانی ضروری ہے- اگر آپ شوگر کے مریض نہیں ہیں تو
اپنے ساتھ نمکول رکھیں“-
|
|
ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ “ ہر موسم کی بیماریوں سے بچاں کے لیے اﷲ تعالیٰ
کی جانب سے اس موسم میں کچھ پھل بھی عطا کیے جاتے ہیں جیسے کہ کیری- کیری
کا شربت نہ صرف لُو لگنے سے بچاتا ہے بلکہ لُو لگ جانے کے بعد بھی آپ کو اس
سے نجات دلاتا ہے“-
“ کیری کا شربت بنانے کے لیے سب سے پہلے کیری کو ملتانی مٹی سے اچھی طرح
لیپ کرنے کے بعد اس حد تک گرم کریں کہ کیری کی جلد نہ پھٹے٬ ملتانی مٹی صاف
کر کے کیری نچوڑ لیں اور اس کے رس کو ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں شامل کریں
اور اس پانی میں ایک بڑا چمچ چینی اور ایک چٹکی لاہوری نمک شامل کریں- یہ
شربت پینے سے آپ لُو لگنے محفوظ رہ سکتے ہیں“-
“ ایک اور چیز جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں وہ ہے کہ خس کا شربت-
خس کا شربت بہت بہترین چیز ہے اور یہ گرمی کو مارتا ہے- ویسے تو خس کا شربت
مارکیٹ میں دستیاب ہے لیکن اگر آپ خود یہ شربت تیار کرنا چاہتے ہیں تو خس
آپ کو پنساری کی دکان سے مل سکتی ہے- تاہم خس خریدنے کے بعد اسے دھوئیں
ضرور اور اس کے بعد چھان لیں“-
|
|
“ خس کا شربت بنانے کے لیے سب سے پہلے 50 گرام خس کو اچھی طرح دھولیں٬
بھیگی ہوئی خشخاش دو بڑے چمچے٬ تازے گلاب کی پتیاں 2 سے 3 کپ اور دھنیا کی
ایک بڑی گڈی لے کر ان تمام اشیا دو لیٹر پانی ابال لیں- جب پانی ڈیڑھ لیٹر
رہ جائے تو اس کو چھان لیں- پھر اس میں ایک کپ گُڑ ڈال لیں اور ٹھنڈا ہونے
پر ایک چٹکی سَست لوبان شامل کرلیں- یہ شربت دن میں 2 سے 3 بار استعمال
کرنا ہے“-
ڈاکٹر بلقیس کے مطابق “ اکثر افراد کو گرمیوں میں چکر آنے٬ سر میں درد اور
لُو لگنے کی شکایت عام ہوتی ہے- ایسے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ صبح و
شام تربوز کا شربت استعمال کریں- اس کے علاوہ تربوز بھی کھائیں لیکن یاد
رکھیں کہ تربوز کھانے کے بعد پانی پینے سے گریز کریں“-
“ تربوز کے شربت میں کالا نمک اور کالی مرچ ضرور استعمال کریں جبکہ تربوز
ہمیشہ خالی پیٹ کھائیں“-
“ اس کے علاوہ خربوزہ بھی کھانا چاہیے اور اس کا شربت بھی پینا چاہیے-
خربوزہ شام 4 بجے کھائیں یعنی جس وقت آپ کا پیٹ نہ زیادہ بھرا ہوا ہو اور
نہ زیادہ خالی- خربوزہ کا شربت جب بھی بنائیں اس میں پودینہ٬ ادرک اور لہسن
کا پیسٹ ضرور شامل کریں“-
|
|
“ ایک بات یاد رکھیں کہ تربوز اور خربوزہ کے ساتھ کبھی بھی چاول نہ کھائیں“-
ڈاکٹر بلقیس مزید بتاتی ہیں کہ “ کچھ لوگوں کو گرمیوں میں بہت زیادہ پسینہ
آتا ہے- ایسے افراد کو جامن اور فالسے کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے- اس کے
علاوہ بینگن کو کاٹ کر اس کو ہاتھوں پر ملنے سے بھی پسینہ کم آتا ہے جبکہ
بینگن کا پانی بغلوں میں ملنے سے پسینہ اور اس کی بو کم آتی ہے“-
“ پسینے کی بو وغیرہ رفع کرنے کے لیے آپ گھر پر ہی ایک اسپرے (deodorant)
تیار کرسکتے ہیں- deodorant تیار کرنے کے لیے ناگ کیسر کا پاؤڈر٬ اسطو
خودوس٬ دارچینی اور تیز پات دو چمچ لے کر عرقِ گلاب 2 سے 3 کپ میں بھگو دیں-
اس کو اتنا پکائیں کہ صرف 1 کپ رہ جائے- اس میں 3 سے 4 کرسٹل سَست پودینہ
کے ڈال دیں- آپ کا deodorant یا خوشبو تیار ہے“-
“ لُو بلڈ پریشر کے مریضوں کو فالسے کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے اور اگر
بلڈ پریشر بہت زیادہ کم ہوجائے تو ڈھیروں نمک پانی میں شامل کر کے مریض کے
پاؤں اس پانی میں ڈبو دیں- اس کے علاوہ مریض کی ہتھیلیوں پر بھی نمک رگڑیں-
اس سے بھی بلڈ پریشر نارمل ہوجاتا ہے“-
|
|
ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ “ اکثر افراد کو گرمیوں میں زیادہ الٹیاں آتی
ہیں- ایسے افراد کو کیلا الٹا چھیل کر آدھا کھلائیں- اس سے الٹیاں آنا بند
ہو جائیں گی“-
“ اس کے علاوہ انڈے کی سفیدی٬ ایک چاول کے دانے کے برابر میٹھا سوڈا٬ ایک
چاول کے دانے کے برابر سفید زیرے کا پاؤڈر اور ایک چمچ چینی اچھی طرح اس
میں گھول کر یہ جھاگ مریض کو 3 سے 4 مرتبہ پلانے سے بھی الٹیاں رک جاتی ہیں“- |
|