دنیا بھر میں ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں
مختلف سرگرمیاں سر انجام دی گئیں۔’’یو سی ویب ‘‘ کی جانب سے پاکستانی
نوجوانوں سے ایک سروے میں چند سوالات پوچھے گئے تھے جس میں کچھ حیران کن
چیزیں سامنے آئی کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد ماؤں کا عالمی دن منانے میں
فخر محسوس کرتی ہے اور اس کے اظہار میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ بھی نہیں کرتی ہے۔
|
|
یہ نوجوان نا صرف اس مخصوص دن میں اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں
بلکہ عام ایام میں بھی اپنی ماؤں کو اپنی محبت کا یقین دلاتے ہیں ۔ یوسی
براؤزر کے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں کہ نوجوانوں کی آدھی سے زیادہ
تعداد ماؤں کا عالمی دن مناتی ہے۔
85.2 فیصد پاکستانی اس دن اپنی والدہ سے اپنی محبت کا اظہار کرنا پسند کرتے
ہیں اور صرف 4.6 فیصد پاکستانی اس کا اظہار کرنا نہیں چاہتے ہیں۔ اس سروے
میں 72 ہزار 7 سو 80 پاکستانیوں کے تاثرات اکھٹے کئے گئے تھے جن میں سے 75
فیصد 30 سال سے نیچے ہوتے ہیں۔
اس سروے میں کچھ اور حقائق بھی سامنے آئے۔ انٹرنیٹ کے اس دور میں پاکستان
کی تقریباً آدھی مائیں فون رکھتی ہیں لیکن ان میں سے صرف 15.3 فیصد فون کا
استعمال جانتی ہیں۔
|
|
اس حوالے سے نوجوانوں سے سوال کیا گیا کہ کیا اُن کی والدہ کو انٹرنیٹ کے
استعمال کے حوالے سے باعلم ہو نا چاہئے تو 33 فیصد نے اس بات سے اتفاق کیا
جبکہ 28.9 فیصد نے اپنی ماؤں کو انٹرنیٹ کا استعمال سکھانے کے حوالے سے
آمادگی کا اظہار کیا۔
یوسی براؤزر نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک میڈیا مہم
چلائی جس میں لوگوں کو کہا گیا کہ وہ کچھ خاص کر کے اپنی والدہ کیلئے اپنی
محبت کا اظہار کر سکتے ہیں۔
|