ہم سب چاہتے ہیں کہ اچھی شکل و صورت ہو٬ اس کو حاصل کرنے
کے لیے کس حد تک جاتے ہیں- کئی دفعہ اس کو حاصل کرنے کے چکر میں ہم اپنا
نقصان کروا بیٹھتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا حل یہ ہوتا ہے کہ راتوں رات
سفید اور جلد میں نکھار لانے والی اشیا مارکیٹ سے خرید لاتے ہیں- لیکن آپ
کو نہیں پتہ ان کریموں میں مرکری کی مقدار شامل ہوتی ہے جو کہ ہماری جلد کے
لیے بہت نقصان دہ ہے-
اس کے استعمال کے بعد دھبے٬ جلن اور سوزش پیدا ہوجاتی ہے- مرکری کے استعمال
کی علامات میں جذباتی کیفیت میں تبدیلی٬ تھکاوٹ٬ یادداشت کی کمزوری اور
مسلسل سر کا درد شامل ہے- مرکری ملی اشیا کے باقاعدہ استعمال سے گردوں کے
خراب ہونے کا اندیشہ بھی ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے نروس سسٹم میں خرابی
پیدا ہوتی ہے-
|
|
اس کے علاوہ نوزائیدہ بچوں اور بڑے بچوں کی ذہنی نشونما پر بھی اثر انداز
ہوتا ہے- نوزائیدہ بچے جن کی مائیں ایسی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں وہ جب
ماں کو چھو کر اپنی انگلیاں منہ میں ڈالتے ہیں تو مرکری کے اجزاﺀ ان کے منہ
کے ذریعے ان کے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں-
بہت سی ایسی مصنوعات جن میں مرکری استعمال کیا گیا ہو مارکیٹ میں بغیر چیک
کئے ہی پہنچ جاتی ہیں اور وہ (آئی ایس او) کے اسٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہوتی
اور مارکیٹ میں جگہ جگہ مل جاتی ہیں- جن کو ہم خرید لاتے ہیں حالانکہ لفظ “
فوری “ لکھا ہونے کی وجہ سے ہم اسے نظرانداز کردیتے ہیں اور کسی بھی قسم کی
جسمانی تبدیلی بغیر کسی نقصان کے ممکن نہیں ہے- مثال کے طور پر وزن کم کرنے
والی ادویات وقتی طور پر تو آپ کو فائدہ دیتی ہیں لیکن ساتھ ساتھ آپ کے
گردے خراب کرنے کا مؤجب بھی بنتی ہیں- اس لیے کوئی بھی چیز جو یہ دعویٰ کرے
کہ فوری مسئلہ حل کرے گی- ثھیک نہیں ہوگی اور اس طح فوری اثر کرنے والی
کریمیں آپ کی جلد کو بیرونی طور پر جلا دیتی ہیں-
ہمیشہ سے ہی اچھے برانڈ کی کریم ڈھونڈنا ایک بڑا مشکل فیصلہ ہوتا ہے- راتوں
رات اپنی جلد میں نکھار لانے سے آپ مکمل چھان بین کرلیں کہ اس میں نقصان دہ
اجزا تو شامل نہیں ہیں- ہمیشہ وہ برانڈ ہی استعمال کریں جو کہ کئی سالوں سے
استعمال ہورہا ہو یا (پی ایس کیو سی اے) سے منظور شدہ ہو- |