یوسی براؤزر ایشیا کا نمبر ون براؤزر بن گیا

علی بابا گروپ کی پروڈکٹ یوسی براؤزر اپنے ماہانہ 400 ملین فعال صارفین کے نئے سنگ میل کے چھونے کے ساتھ ہی ایشیاﺀ کا نمبر ون موبائل براؤزر بن گیا ہے- یہ اعداد و شمار ویب ٹریفک کے تجزیاتی سروس کے ادارے سٹیٹ کاؤنٹر نے شائع کیے ہیں-
 

image

یوسی براؤزر ایشیائی مارکیٹ کا ایک ابھرتا ہوا براؤزر ہے اور عالمی پیمانے پر موبائل انٹرنیٹ فراہم کرنے کے حوالے سے انتہائی پرعزم ہے- یوسی براؤزر گوگل کروم کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ویب براؤزر بھی ہے-

سٹیٹ کاؤنٹر کے مطابق یوسی براؤزر پی وی مارکیٹ میں 30 فیصد سے زیادہ شئیر رکھتا ہے جو کہ گوگل کروم پیچھے چھوڑ کر حاصل کیے گئے ہیں-

علی بابا موبائل بزنس گروپ کے گلوبل مارکیٹ کے جنرل منیجر Kenny Ye کا صارفین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ ہونے والے اس اضافے پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ “ فعال صارفین کی تعداد میں یہ اضافہ ہمارے مقصد کی توثیق ہے اور ہمارا مقصد دنیا بھر میں ہر کسی کو انٹرنیٹ معیاری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے- ہم انٹرنیٹ کی شاندار دنیا کے لاکھوں صارفین کے لیے مقامی مواد کو منظم کر کے پیش کر رہے ہیں“-

اضافی آن لائن مواد کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر اب یوسی براؤزر زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کررہا ہے اور خود کو ایک آلے سے جامع مواد کے ذخیرے کے طور پر تبدیل کر رہا ہے- یو سی براؤزر کی اپ گریڈیشن کے بعد اب لوگ مقامی مواد کو انتہائی پرکشش اور دلچسپ انداز میں ڈیجیٹل مواد کے طور پر استعمال کر سکیں گے- یوسی براؤزر نے حال ہی میں ایشیائی مارکیٹ جیسے پاکستان٬ بھارت اور بنگلہ دیش کے لیے یو سی کرکٹ کے نام سے بھی ایک فیچر متعارف کروایا تھا جسے بہت سراہا گیا- متعدد مقامی صارفین نے یوسی کرکٹ کے ذریعے لائیو اسکور اور میچ کی جھلکیوں سے لطف اٹھایا-
 

image


عالمی ڈیجیٹل مواد کی ڈیمانڈ میں اضافے کو دیکھتے ہوئے یوسی براؤزر اپنے حریفوں کے مقابلے میں ان رجحانات کے حوالے سے ایک اہم اور بڑا کردار ادا کررہا ہے- اور یہ اپنی خدمات صرف ایک موبائل گیٹ وے کے طور پر نہیں بلکہ جامع مواد رکھنے والے کے طور پر پیش کر رہا ہے- اعداد وشمار کی بڑھتی ہوئی تعداد سے واضح ہوتا ہے کہ ڈیجیٹل مواد نے روایتی میڈیا پر سبقت حاصل کرلی ہے- ایک تحقیق کے مطابق 37 میں سے 27 ممالک کے افراد دن کا زیادہ تر حصہ آن لائن گزارتے ہیں اور معلومات کے حصول کے لیے اخبارات یا ٹی وی کے مقابلے میں انٹرنیٹ کو ترجیح دیتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

2016UC Browser, a product of the Alibaba Group, today announced it has hit the 400 million MAU (Monthly Active User) mark , a new milestone for the Asia’s NO.1 mobile browseraccording to 3rd party web traffic analytics service StatCounter.