چند مؤجد اور ان کی ایجادات سے وابستہ عجیب کہانیاں

ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں ہماری روزمرہ زندگی میں بے شمار ایسی ایجادات شامل ہو چکی ہیں جن کے بغیر جینے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اس ضمن میں زیادہ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ ان ایجادات میں سے بہت سی ایسی بھی ہیں جن سے عجیب و غریب یا پھر مضحکہ خیز کہانیاں بھی وابستہ ہیں- ایسے ہی چند مؤجد٬ان کی ایجادات اور ان اسے وابستہ عجیب کہانیوں پر مشتمل ہے ہمارا آج کا یہ آرٹیکل-
 

image
ویسلین ( پٹرولیم جیلی ) Robert Chesebrough نے ایجاد کی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ رابرٹ ایک چمچ روزانہ اپنی یہ ایجاد کھاتا بھی تھا-
 
image
کوئی نہیں جانتا کہ آگ بجھانے کے لیے استعمال کیا جانے والا فائر ہائیڈرنٹ کس نے ایجاد کیا کیونکہ اس کے مؤجد کی تفصیلات ایک آگ لگنے کے واقعے میں جل کر راکھ ہوگئی تھیں-
 
image
کنساس سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ Clara Lazen نے نیا مالیکیول tetranitratoxycarbon حادثاتی طور پر سائنس کلاس کے دوران دریافت کیا تھا-
 
image
کریڈٹ کارڈ Frank X McNamara نے اس وقت ایجاد کیا جب وہ ایک ہوٹل میں کھانا کھانے گیا اور بل کی ادائیگی کے لیے رقم ساتھ لے جانا بھول گیا-
 
image
مائیکرو سوفٹ کے بل گیٹس٬ فیس بک کے مارک زکربرگ٬ ایپل کے اسٹیو جابز اور مشہور مؤجد تھامس ایڈیسن میں ایک بات مشترک تھی وہ یہ کہ یہ تمام افراد کالج کی ڈگری سے محروم تھے-
 
image
ایڈولف ہٹلر امریکی صنعتکار اور فورڈ موٹر کمپنی کے بانی Henry Ford سے اس حد تک متاثر تھا کہ وہ اس کی تصویر ہمیشہ اپنی میز پر رکھتا تھا-
 
image
1903 میں تھامس ایڈیسن نے یہ ثابت کرنے کے لیے کہ بجلی کا کرنٹ کتنا خطرناک ہوتا ہے؟ ایک ہاتھی کو کرنٹ لگایا کر دکھایا-
 
image
لیو فینڈر تاریخ کے دو مقبول ترین گٹار ایجاد کیے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مؤجد کو خود گٹار بجانا نہیں آتا تھا-
 
image
Rudolph Diesel نے ڈیزل انجن ایجاد کیا لیکن 1913 میں اس مؤجد خود کو صرف اس لیے ہلاک کرلیا کہ اس کے خیال میں اس کی یہ ایجاد ناکام تھی-
 
image
میخائل کلاشنکوف اے کے 47 کلاشنکوف کا مؤجد تھا٬ اس نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ “ مجھے اپنی اس ایجاد پر فخر ہے لیکن اس کے ساتھ اس بات کا افسوس بھی کہ اسے دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں“- ایک سابق سوویت آفیسر کا کہنا تھا کہ میخائل کی خواہش تھا کہ “ میں کلاشنکوف کے بجائے کچھ اور ایجاد کرلیتا جیسے کہ گھاس کاٹنے کی مشین وغیرہ“-
 
image
ٹی بیگز حادثاتی طور پر وجود میں آئے- 1904 میں Thomas Sullivan نے سوچا کہ گاہکوں کو چائے کے سیمپل ڈبوں میں بھیجنے کے بجائے چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں بھیجے جائیں جبکہ دوسری جانب گاہکوں نے یہ سمجھا کہ ہم اس طرح شاید آسانی سے صرف پانی میں ڈبو کر چائے تیار کرسکتے ہیں- یوں اس طرح ان تھیلیوں ( ٹی بیگز ) ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا اور یہ ایک مکمل ایجاد بن گئی-
 
image
Edwin Armstrong نے ایف ایم ریڈیو ایجاد کیا لیکن اس پر اے ایم ریڈیو کے طاقتور حامیوں نے اتنا دباؤ ڈالا کہ ایڈون نے 1954 میں یہ سوچتے ہوئے خودکشی کرلی کہ اس کی ایف ایم ریڈیو کی ایجاد شاید ناکام ہوگئی-
 
image
Ruth Wakefield نے چاکلیٹ کوکیز ایجاد کرنے کے بعد اس شرط پر نیسلے کو فروخت کردیں کہ وہ تمام عمر اسے یہ کوکیز فراہم کرتے رہیں گے-
 
image
James Naismith نے باسکٹ بال کا کھیل ایجاد کیا لیکن یہ یونیورسٹی آف کنساس کا وہ واحد کوچ تھا جو اپنے کیریر میں صرف ہارتا رہا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Where would we be if it weren’t for inventors? They are the ones that move us forward. Their genius and novel ways of looking at the world create new technologies and generate easier ways of doing things. Usually, however, inventors are some of the most eccentric people you will ever meet. They don’t think like the rest of us. Instead of living in the here and now, they are usually daydreaming about ways to improve existing technologies or thinking up new ways to do things.