شادیوں میں انتہائی اسراف نہ کریں

ہم شادیوں میں انتہائی اسراف سے کام لیتے ہیں۔ ہم شادیوں میں کھانے پر یوں ٹوٹتے ہیں جیسے گزشتہ ایک ہفتے سے کچھ نہ کھایا ہو، اور جتنا کھاتے ہیں اس سے زیادہ خراب کرتے ہیں۔

ایسا لگتا ہے جیسے میزبان کا ضرورت سے کئی گنا زیادہ خرچہ کرواتے ہوئے ہم اس سے کسی جرم کا بدلہ لے رہے ہوں۔

عام شادی میں اتنا خرچہ ہو جاتا ہے جس سے کئی غریب گھروں میں چولھا جل سکتا ہے۔

حالانکہ

اسلام ہمیں کھانے پینے میں بھی اعتدال کی راہ دکھاتا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے

وَّكُلُواْ وَاشْرَبُواْ وَلاَ تُسْرِفُواْ إِنَّہُ لاَ يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ
(الاعراف ، 7 : 31)
اور کھاؤ اور پیو اور حد سے زیادہ خرچ نہ کرو کہ بیشک وہ بے جا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔


(A piece of Articel from worstnation)
Junaid Ahmed
About the Author: Junaid Ahmed Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.