دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ طیارہ متعارف کروا دیا گیا

حال ہی میں برلن ائیر شو میں تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردہ دنیا کا سب سے پہلا طیارہ متعارف کروایا گیا ہے اور اسے تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک زبردست قدم قرار دیا جارہا ہے- یہ تھری ڈی پرنٹڈ جہاز تھیورہ یورپی کمپنی ائیر بس نے تیار کیا ہے-
 

image

یہ ایک انتہائی چھوٹا طیارہ ہے جس کی لمبائی 4 میٹر سے بھی کم ہے جبکہ اس کا وزن صرف 21 کلوگرام ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طیارے میں کھڑکیاں بھی موجود نہیں ہیں-

سوائے برقی سسٹم کے اس طیارے میں موجود ہر شے تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردہ ہے- یہ طیارہ پرواز کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جس سے ثات ہوتا ہے کہ آنے والے وقت میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کی مدد سے وقت، ایندھن اور پیسوں کی بچت کی جاسکے گی-

جہاز تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ “ اس جہاز کی تیاری یہ بات ثابت کرتی ہے کہ تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا کچھ نہیں تخلیق کیا جاسکتا ہے“-
 

image


تھری ڈی پرنٹر کی ٹیکنالوجی سے صرف پرزے ہی نہیں بلکہ ایک مکمل سسٹم بھی تیار کیا جاسکتا ہے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

Dwarfed by huge jets all around, the mini-plane Thor was nonetheless an eye-catcher at the Berlin air show this week—the small Airbus marvel is the world's first 3D-printed aircraft. Windowless, weighing in at just 21 kilos (46 pounds) and less than four metres (13 feet) long, the drone Thor—short for "Test of High-tech Objectives in Reality"—resembles a large, white model airplane.