علی بابا موبائل بزنس گروپ کے یوسی براؤزر(UC Browser) نے
پاکستانی صارفین کیلئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں خصوصی مہم چلانے
کا اعلان کیا ہے- اس مہم میں ماہ رمضان سے متعلق مواد‘ گیمز اور مختلف
مقابلے شامل ہیں۔
یوسی براؤزر نے حال ہی میں چار سو ملین یوزر بیس کی حد کو عبور کیا ہے ۔یوسی
براؤزر اپنے صارفین کے مقامی مذہبی عقائد کا مکمل احترام کرتا ہے اور اُن
کیلئے ایسی دلچسپ چیزیں متعارف کرواتا ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز سے یوسی
براؤزر کی نئی اپ ڈیٹ ‘ رمضان المبارک کے تحائف کے ساتھ موجود ہوگی ۔
|
|
یوسی براؤزر کے صارفین رمضان المبارک سے مطابقت رکھتی ہوئی نئی تھیمز بھی
اپنے براوزر کے ہوم سکرین پر لاگو کر سکیں گے۔ اسی طرح سے صارفین اپنے
براؤزر میں ’ہیڈ لائنز ‘اور ’سپورٹس‘ کارڈز کی طرح سے ’رمضان کارڈ‘ بھی
دیکھ سکیں گے۔ اس رمضان کارڈ میں قرآنی آیت اور ان کا ترجمہ ‘ مسند احادیث
سمیت رمضان سے متعلق دیگر مواد شامل ہوگا۔
اسی حصے میں یوسی براوزر کے صارفین سوشل میڈیا پر #UCRamadan کے ہیش ٹیگ کے
ساتھ ہونے والی تمام سرگرمیوں سے بھی آگاہ رہ سکیں گے۔ رمضان میں صارفین
نوٹیفکیشن کے فیچر کو بھی استعمال کر سکتے ہیں جہاں سے ان کو اپنے مقامی
وقت کے مطابق پنجگانہ نمازوں کا بروقت نوٹیفکیشن٬ سحر اور افطار اور رمضان
کے حوالے سے دیگر امور کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا ۔
|
|
علی بابا موبائل بزنس گروپ کے جی ایم آف گلوبل مارکیٹس کینے یے نے کہا کہ
یوسی براؤزر کی جانب سے صارفین کی توقع سے بڑھ کر فیچرز متعارف کروائے جا
رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم صارفین سے رمضان المبارک میں صارفین کی
ضرورتوں کے بارے میں اُن سے سوال کرتے ہیں اور پھر اس کا حل ایک کار آمد
فیچر کی صورت میں پیش کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد
عید الفطر کیلئے بھی ہم نے مختلف منصوبے بنا رکھے ہیں لیکن وہ صارفین کیلئے
سرپرائز ہی ہونگے ۔
|