پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی اموات
کی سب سے بڑی وجہ ہے- پھیپھڑوں کے کینسر میں ایک ٹیومر انسانی پھیپھڑوں میں
جنم لیتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے سائز میں اضافہ ہوتا رہتا ہے-
اس ٹیومر کی وجہ سے پھیپھڑوں کی صلاحیت اور سانس متاثر ہونے لگتی ہے- عام
طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کینسر صرف تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن
اس کینسر کے لاحق ہونے کی ایک بڑی وجہ آلودگی بھی ہے- یہ کینسر پورے جسم
میں پھیلتا ہے اور اس کی کئی علامات ہیں- ہم یہاں پھیپھڑوں کے کینسر کی چند
عام علامات کا ذکر کریں گے جنہیں ہم عموماً نظرانداز کردیتے ہیں- اگر یہ
علامات کسی بھی فرد میں ظاہر ہوں تو اسے ضرور ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے-
|
Persistant coughing
بعض اوقات انسان کو ایسی کھانسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو رکنے کا نام ہی
نہیں لیتی- یہ عام کھانسی نہیں ہوتی بلکہ اس کا براہ راست تعلق انسان کے
سینے سے ہوتا ہے- مستقل جاری رہنے والی اس کھانسی کا تعلق سردی یا نزلے
نہیں ہوتا بلکہ یہ دائمی ہوتی ہے- یہ کھانسی پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک واضح
علامت ہے- اور بعض اوقات اس کھانسی کی وجہ سے سینے میں درد بھی شروع ہوجاتا
ہے- |
|
Shortness of breath
پھیپھڑوں کے کینسر کے آپ کی سانس پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں- پھیپھڑوں
میں موجود ٹیومر جب بڑھنا شروع ہوتا ہے تو آپ کے سینے میں پہنچنے والی ہوا
کو محدود کر دیتا ہے اور یوں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
یہاں تک کہ بعض اوقات جب آپ آرام سے بیٹھے بھی ہوں تو بھی آپ کو سانس لینے
میں دشواری ہورہی ہوتی ہے- عموماً اس حالت کا سامنا سیڑھیاں چڑھنے کے بعد
کرنا پڑتا ہے-
|
|
Headaches
سننے میں یہ کچھ عجیب لگتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے بعض اوقات سر درد بھی
پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے ہوتا ہے- جب ٹیومر کا دباؤ ایک مخصوص رگ پر
بڑھتا ہے تو اس کا رخ دماغ کی جانب ہوتا ہے-یہ وہی سب بڑی رگ ہوتی ہے جو
جسم کے بالائی حصے کو خون فراہم کرتی ہے اور اس حصے میں ہمارا دماغ بھی
شامل ہوتا ہے-
|
|
Bone aches
پھیپھڑوں کا کینسر ہڈیوں میں درد کا باعث بھی بنتا ہے- لیکن اس کا مطلب
ہرگز یہ نہیں ہے کہ کینسر ہڈیوں میں پھیل رہا ہے- تاہم کینسر کی وجہ سے
ہڈیوں پر دباؤں بڑھتا ہے اور ان میں سوزش بھی پیدا ہوتی ہے- یہ ہڈیاں پورے
جسم کے کسی بھی حصے کی ہوسکتی ہیں- عام طور پر پھیپھڑوں کے کینسر کے مریض
اکثر پسلیوں٬ بازوؤں٬ کندھوں اور گردن میں درد کی شکایت کرتے دکھائی دیتے
ہیں-
|
|
Weight changes
یہ ایک عام علامت ہے پھیپھڑوں کے کینسر کے شکار افراد کے وزن میں ڈرامائی
تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں- اگر آپ کو اپنے وزن میں 10 پونڈ
کی تبدیلی دکھائی
دے تو سمجھ جائیے کچھ غلط ہورہا ہے- اگر آپ نے اپنی خوراک اور ورزش میں
کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی تو پھر وزن میں بھی تبدیلی ہرگز نہیں آنی چاہیے-
وزن کی تبدیلی کی اگر آپ کے پاس کوئی وضاحت نہیں ہے تو آپ ضرور اپنے ڈاکٹر سے
رابطہ کریں-
|
|
Hoarse voice
مستقل جاری رہنے والی کھانسی کی مانند اکثر لوگوں کی آواز میں بھی بھاری پن
آجاتا ہے اور یہ پھیپھڑوں کے کینسر ہی کی ایک علامت ہے- آپ کی آواز میں آنے
والی تبدیلی کو دوسرے لوگ باآسانی محسوس کرلیتے ہیں- اور یہ اس وجہ سے ہوتا
ہے کہ آپ کو اپنی آواز باہر نکالنے میں مشکل پیش آرہی ہوتی ہے- اس طرح آپ
کے گلے میں درد ہوسکتا ہے اور آپ خاموش بھی ہوسکتے ہیں-
|
|
Wheezing
اکثر لوگوں کو سانس لینے کی کوشش میں گھرگھراہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور
یہ پھیپھڑوں کے کینسر کے پیدا ہونے کی ایک اور واضح علامت سمجھی جاتی ہے-
یہ اس وجہ سے ہوتا ہے آپ کے پھیپھڑوں ہوا جانے اور نکلنے کے نظام میں زیادہ
تنگی پیدا ہوجاتی ہے اور نالیاں متاثر ہوچکی ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی
سوزش بھی پیدا ہوچکی ہوتی ہے-
|
|
Blood in mucus
اکثر لوگ بلغم میں خون آنے کی شکایت کرتے ہیں٬ اس کا مطلب ہے کہ کینسر آپ
کے پھیپھڑوں کے زیادہ سے زیادہ ٹشو برباد کر چکا ہے- مردہ ٹشو کے اخراج کی
کوشش میں آپ کا جسم بلغم کے ساتھ خون پیدا کرتا ہے- |
|