پسندیدہ نعت خواں اور ان کی مقبول ترین نعتیں

نعت نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے اظہار کا خوبصورت طریقہ ہے- مسلمان مختلف مواقعوں پر اپنے نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں نعتیں پڑھتے ہیں- رمضان کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ہی مسلمان مختلف قسم کی مذہبی سرگرمیوں جیسے نماز٬ روزہ٬ قرآنِ پاک کی تلاوت٬ تراویح اور نعتیں سننے میں مصروف ہوگئے ہیں تاکہ وہ اﷲ تعالیٰ کی زیادہ سے زیادہ رحمتیں حاصل کرسکیں- اس موقع پر وہ آن لائن یوزر جو نعتیں سننے کا شوق رکھتے ہیں انٹرنیٹ پر اپنی پسندیدہ نعتوں کی تلاش شروع کردیتے ہیں- ہماری ویب پر موجود اسلام سیکشن اپنے صارفین کے لیے ان کے پسندیدہ ترین نعت خوانوں کی مقبول نعتوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ پیش کرتا ہے- اور صارفین کی ایک بڑی تعداد اپنی پسندیدہ نعتیں سننے کے لیے اس سیکشن کا رخ بھی کرتی ہے- ہماری ویب کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران جو نعتیں سب سے زیادہ سنی گئیں ان میں میرا دل میری جان٬ تیری رحمت کی عطا اور حسبی ربی شامل ہیں-
 

Sami Yusuf
ہماری ویب پر گزشتہ ایک سال کے دوران سب سے زیادہ سمیع یوسف کی نعتیں سنی گئیں- 35 سالہ سمیع یوسف ایک معروف نعت خواں ہیں اور ان کی نعتیں دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں- ان کی نعتوں کا پہلا البم 2003 میں صرف 23 سال کی عمر میں ریلیز ہوا تھا- ہماری ویب پر سمیع یوسف سب سے زیادہ سنی جانے والی نعتیں حسبی ربی٬ اﷲ ہو اور یا مصطفیٰ ہیں-

سمیع یوسف کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Junaid Jamshed
پاکستان کے مقبول ترین نعت خواں جنید جمشید کسی تعارف کے محتاج نہیں- گزشتہ ایک سال کے دوران ہماری ویب پر جنید جمشید کی نعتوں کو بھی بہت پسند کیا گیا اور بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے انہیں سنا- جنید جمشید کی سب سے زیادہ سنی جانے والی نعتیں محمد کا روزہ٬ میرا دل بدل دے اور میرا نبی پیارا نبی ہیں-

جنید جمشید کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Awais Raza Qadri
اویس رضا قادری بھی ایک معروف نعت خواں ہیں اور ہماری ویب پر ان کی نعتوں کا بھی ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے- ہماری ویب کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ پسندیدہ ترین نعت خوانوں میں اویس رضا قادری تیسرے نمبر پر ہیں- ہماری ویب پر گزشتہ ایک سال میں اویس رضا قادری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی نعتیں میرے مولا کرم ہو کرم٬ میرا دل اور میری جان اور اے نبی صلی و علیہ ہیں-

اویس رضا قادری کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Farhan Ali Qadri
فرحان علی قادری ایک نوجوان نعت خواں ہیں لیکن اپنے نعتیں سنانے کے منفرد انداز کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں- ہماری ویب کے اعداد و شمار کے مطابق فرحان علی قادری بھی نعتیں سننے کا شوق رکھنے والے افراد کے درمیان بڑی حد تک مقبول رہے- گزشتہ ایک سال کے دوران ہماری ویب پر فرحان علی قادری کی جو نعتیں سب سے زیادہ پسند کی گئیں یا سنی گئیں ان میں آمنہ کا لعل آیا٬ ہم فقیروں کو مدینے اور تاجدارِ حرم سلام شامل ہیں-

فرحان علی قادری کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Prof. Abdul Rauf Roofi
پسندیدہ ترین نعت خوانوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں پروفیسر عبدالرؤف روفی- عبدالرؤف روفی کی مقبولیت کی بڑی وجہ ان کی ایک خوبصورت نعت میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام بھی- ہماری ویب پر بھی ان کی نعتوں کو بےپناہ پسند کیا گیا- ہماری ویب کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران پروفیسر عبدالرؤف روفی کی جو نعتیں بہت زیادہ سنی گئی ان میں وہ کعبے کا منظر کعبے کی رونق٬ میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام اور جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں شامل ہیں-

پروفیسر عبدالرؤف روفی کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Siddiq Ismail
صدیق اسماعیل کا شمار بھی ان مقبول ترین اور سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے نعت خوانوں میں ہوتا ہے جو کسی تعارف کے محتاج نہیں- صدیق اسماعیل کے نعتوں کو بھی بڑے شوق اور دلجمعی سے سنا جاتا ہے- گزشتہ ایک سال کے دوران صدیق اسماعیل کی چند نعتیں بہت بڑے پیمانے پر سنی گئیں- ان نعتوں میں مدینے کا سفر٬ مصطفیٰ جانِ رحمت اور یہ کہتی تھی گھر گھر میں شامل ہیں-

صدیق اسماعیل کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image


Waheed Zafar Qasmi
قاری وحید ظفر قاسمی کا نام بھی عظیم نعت خوانوں میں شمار کیا جاتا ہے- وحید ظفر قاسمی نے اپنی چند مشہور نعتوں کی وجہ سے بےپناہ مقبولیت حاصل کی- ان کی آواز ہی ان کی پہچان ہے- گزشتہ ایک سال کے دوران ہماری ویب پر موجود حید ظفر قاسمی کی نعتیں بھی بےپناہ پسند کی گئیں- اس عرصے میں جو نعتیں بہت زیادہ سنی گئی ان میں فاصلوں کو تکلف٬ مدحت اس کی کیوں نہ کریں اور کبھی ہم بھی ایک دن شامل ہیں-

وحید ظفر قاسمی کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image

Khurshid Ahmad
مقبول ترین نعت خواں خورشید احمد کو ہم سے بچھڑے تقریباً 9 سال کا عرصہ بیت چکا لیکن ان کی پڑھی گئی نعتیں آج بھی انتہائی شوق اور دلچسپی سے سنی جاتی ہیں- پاکستان کے شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے خورشید احمد کی چند نعتیں آج بھی چھائی ہوئی ہیں- ہماری ویب پر گزشتہ ایک سال کے دوران خورشید احمد کی جو نعتیں بہت زیادہ سنی گئیں ان میں یہ سب تمہارا کرم ہے آقا٬ میں سوجاؤں مصطفیٰ کہتے کہتے اور مجھے در پر پھر بلانا شامل ہیں-

خورشید احمد کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image

Huriya Rafiq Qadri
حوریہ رفیق قادری کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اور پسندیدہ خواتین نعت خواں میں ہوتا ہے اور انہیں بھی اپنی چند مشہور نعتوں کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہے- گزشتہ ایک سال کے دوران ہماری ویب پر حوریہ رفیق کی نعتیں بھی بہت شوق سے سنی گئیں- ہماری ویب پر حوریہ رفیق کی جو نعتیں بہت زیادہ سنی گئیں ان میں اس کرم کا کروں٬ کعبے کی رونق کعبے کا منظر اور کالیاں زلفاں والا شامل ہیں-

حوریہ رفیق کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image

Ummeh Habiba
ام حبیبہ کا شمار بھی پاکستان کی عظیم خواتین نعت خوانوں میں کیا جاتا ہے- اور ایک بڑا طبقہ ان کی نعتیں سننے کا شوق رکھتا ہے- ہماری ویب کے نعتوں کے سیکشن میں بھی امہ حبیبہ ایک خاص مقام رکھتی ہیں- گزشتہ ایک سال کے دوران ہماری ویب پر امہ حبیہ کو جو نعتیں بہت زیادہ سنی گئی ان میں فرشتوں میں ہے ہنگامہ٬ کعبہ پہ پڑی جب پہلی نظر اور تم پر میں لاکھ جان سے شامل ہیں-

ام حبیبہ کی مقبول نعتیں سننے کے لیے یہاں کلک کریں:
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Naat is a beautiful way to express your love and gratitude for Holy Prophet (SAW). Muslims recite Naat Sharif on various occasions to convey their love and respect for Holy Prophet. Ramadan Kareem has begun and this is that time of the year when every Muslim indulge in the religious activities like prayers, reciting Holy Quran, Naat Sharif, and Taraweeh to gain the blessings of Allah Almighty.