دنیا کا قدیم ترین کمپیوٹر دریافت

آج کل کا عہد کمپیوٹر کا دور قرار دیا جاتا ہے مگر کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ دنیا کا پہلا کمپیوٹر کب تیار کیا گیا تھا؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ دنیا کا پہلا کمپیوٹر 2000 سال پہلے 60 قبل مسیح قدیم یونان میں تیار کیا گیا تھا جس سے سورج، چاند اور سیاروں کی گردش کا چارٹ بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی پیشگوئی کے لیے بھی مدد حاصل کی جاتی تھی۔
 

image

ڈان نے اس دریافت کے حوالے سے جاری اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ 2000 ہزار پرانی یہ فلکیاتی کیلکولیٹر دی اینٹی کیتھیرا میکنزم کو قدیم یونان میں سورج اور چاند کے گرہن کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

اس قدیم ترین کمپیوٹر کو 1901 میں یونانی جزیرے اینٹی کیتھیرا کے قریب ایک بحری جہاز کے ملبے سے دریافت کیا گیا تھا مگر کئی دہائیوں کی تحقیق کے بعد اب اعلان کیا گیا ہے کہ وہ تو درحقیقت کمپیوٹر تھا۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے پہلے تو مشین کے اندرونی میکنزمز پر توجہ دی تھی مگر اب انہوں نے مشین کے بیرونی سطح پر بچے ہوئے نقش و نگار کو ڈی کوڈ کر کے یہ نیا نتیجہ اخذ کیا۔
 

image


ویلز کی کارڈف یونیورسٹی کے ماہرین نے اس تحقیق میں حصہ لیا اور ان کا کہنا ہے " اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس مشین کے ذریعے سیاروں کی گردش کے ساتھ ساتھ آسمان پر سورج اور چاند کی پوزیشن کو دکھایا جاتا تھا"۔

قدیم عہد کے انجنیئرز نے انسان کی مستقبل جاننے کے تجسس کی تسکین کے لیے بھی اس مشین کو استعمال کیا۔

محققین کا کہنا ہے کہ مشین پر بنے نقش و نگار کے مطلب سمجھنے کے بارے میں مکمل طور پر تو پریقین نہیں مگر یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ اس میں گرہن کے بارے میں ذکر ہے، کچھ مخصوص رنگوں کے ذریعے ہم نے یہ بات سمجھی۔
 

image

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا واقعی تھا اور ہم نے اسے درست سمجھا ہے تو یہ علم نجوم کے حوالے سے پہلا میکنزم تھا۔

تحقیق کے مطابق یہ ڈیوائس ممکنہ طور پر رہوڈز آئی لینڈ میں تیار کی گئی تھی اور محققین کے خیال میں یہ کوئی منفرد ڈیوائس نہیں تھی تاہم اب تک سائنسدان ایسی ایک ہی ڈیوائس دریافت کرپائے ہیں۔

محققین کے مطابق 300 قبل مسیح سے لے کر سنہ 500 عیسوی تک کلاسیکی ادب کے درجن بھر نمونوں میں اینٹی کیتھیرا میں دریافت ہونے والی ڈیوائس جیسی ڈیوائسز کا ذکر ہے۔
 

image

تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ آخر یہ ٹیکنالوجی انسانی تاریخ میں گم کیسے ہوگئی کیونکہ اس کے بعد ایک ہزار سال تک اس کا ذکر نہیں ملتا اور یہ قرون وسطیٰ میں یورپ میں گھڑیوں کے ذریعے دوبارہ سامنے آئی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

When you're trying to fathom a mangled relic of very old hi-tech, it helps to have the manufacturer's instructions. For over a century since its discovery in an ancient shipwreck, the exact function of the Antikythera Mechanism -- named after the southern Greek island off which it was found -- was a tantalizing puzzle.