اسمارٹ فون کے ذریعے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کنٹرول کیجیے

اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم تحت چلنے والے اسمارٹ فون استعمال کرتی ہے- لیکن دلچسپ بات یہ ہے انہی صارفین ایک بڑی اکثریت اینڈرائیڈ سسٹم کے چند منفرد فیچر سے ناواقف بھی ہوتی ہے- اور انہی فیچر میں سے ایک انوکھا فیچر اپنا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اسمارٹ فون سے کنٹرول کرنے کا بھی ہے-
 

image

جی ہاں آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کی مدد سے اپنا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بھی کنٹرول کرسکتے ہیں- اس کے لیے آپ کو صرف گوگل پلے اسٹور سے کروم ریموٹ ڈیسک ٹاپ نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے فون اور کمپیوٹر دونوں میں انسٹال کیجیے اور اسمارٹ فون سے کمپیوٹر کو کنٹرول کیجیے-

آپ کا ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر بالکل ایسے ہی کنٹرول ہوگا جیسے بیٹھے ہی کمپیوٹر کے سامنے ہوں اور یہ سب کچھ اینڈرائیڈ اور گوگل کروم براؤزر مل کر ممکن بناتے ہیں بس کنٹرولنگ کے لیے آپ کے کمپیوٹر کا آن ہونا ضروری ہے-
 

image


یہ فیچر ونڈوز سسٹم سے آراستہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں زیادہ بہترین انداز میں کام کرتا ہے- یقیناً اس سے پہلے آپ اینڈرائیڈ کے اس انوکھے فیچر سے بےخبر ہوں گے لیکن چلیے اب اپلیکیشن انسٹال کیجیے اور اپنا کمپیوٹر گھر کے کسی بھی حصے میں بیٹھ کر کنٹرول کیجیے-

YOU MAY ALSO LIKE:

The world is now a better place. Your PC is now the most powerful entertainment device in your home, so it’s time to ditch your outdated remote control in favor of your smartphone.