دیمک

وہ قوال تھا سر کے جادو جگا کر لوگوں کے کانوں میں رس گھولتا تھا
اسکی کسی سے دشمنی نہ تھی
اسے ناحق قتل کر دیا گیا
پاکستان کی پرانی روایت کے مطابق
نامعلوم افراد کے خلاف پرچہ کاٹ لیا گیا
سی سی ٹی وی فوٹیج ملی
ملزموں کو کون پکڑے
لے کے اک مشہور ایکٹر کا خاکہ بنوا کر میڈیا کو دے دیا
جب تک عوامی حلقوں میں کوئی نیا مردہ نہ پہنچا تفتیش جاری رہے گی
اس خاکے کے حملہ آور کی جس کا وجود ہی نہیں
اسکے بعد جب کوئی نیا جنازہ اٹھے گا
یہ فائل بھی بہت ساری نامعلوم فائلوں کے ساتھ رکھ دی جائے گی اس وقت تک کے لیئے جب تک دیمک اسے چاٹ کر کھا نہ لے-

Farheen Naz Tariq
About the Author: Farheen Naz Tariq Read More Articles by Farheen Naz Tariq: 31 Articles with 31720 views My work is my intro. .. View More