نشاندہی

اکثر میں اپنی قوم بارے فکر مند رہتا ہوں اور یہ سوچ کر بہت حیران و پریشان ہوتا ہوں کہ آخر ہم جا کدہر رہے ہیں، اپنے قبلہ سے بالکل دور ہوتے جارہے ہیں.
سچ بولنے میں مجہے کوئی عار نہیں کیونکہ میرا ماننا ہے کہ کڑوے سچ میں مثبت راہوں کے اشارے ملتے ہیں. اس لئے کہتا ہوں
بحیثیت قوم ہمارا طرز -عمل بالکل بہی درست نہیں. ہم آنکہوں والے عقل کے اندہے ہیں.
جس طرح کچہ جانور بس جگالی کرتے ہیں اسی طرح ہمارا مجموعی طرز عمل یہ ہے کہ ہم بس نکالی کرتے ہیں .
نا ہمیں تنقید کرنی آتی ہے اور ناہی ہمیں کسی کی تقلید کرنی آتی ہے.
اس میں تربیت کا نقص ہے.
بنا تصدیق و تحقیق باتیں پورے عالم میں پہیلاتے پہر رہے ہیں.
اللہ فرماتا ہے کہ میری رسی کو مظبوطی سے تہامو اور تفرقے میں نا پڑو. اور نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا مسلمان، مسلمان کا بہائی ہے تو جہگڑا کس بات کا ہے ؟
کالے گورے اور عربی عجمی کی تفریق بہی جب مٹ گئ تو بات پلے کیوں نہیں پڑ رہی؟
ہمارا دشمن بہت شاطر و چالباز ہے جبکہ ہم ٹہہرے سیدھے سادھے بیوقوف جو ہر مرتبہ ایسے دشمن کے جال میں پہنس جاتے ہیں.
خاص طور پر میڈیا (ہر طرح کا) اس قسم کے شیطانوں سے بہرا پڑا ہے پر ہمارے پاس تو آنکہیں ہی نہیں. کچہ دکہائی، سجائی نہیں دیتا.
Imtiaz Ali
About the Author: Imtiaz Ali Read More Articles by Imtiaz Ali: 26 Articles with 18856 views A Young Poet and Column Writer .. View More