سبق

ایک سبق دیتا ہوا مائکرو فکشن
امی ......کہاں ہیں آپ؟ بیٹا کچن میں ....امی کی آواز پر مسکان وہیں آ کر کھڑی ہوگئی..امی ابھی تو کافی وقت ہے افطار میں ..آپ ابھی سے تیاری میں لگ گئیں...بیٹا نماز پڑھنے کے بعد سوچا تھوڑا کام ابھی نمٹالوں.پھر افطار کے وقت جلد بازی نہیں ہوگی.پھر اسطرح عصر کی نماز بھی قضا نہیں ہوتی امی نے مسکراتے ہوئے کہا! آپ کو کچھ کہنا تھا مسکان؟جی امی ہماری ساتھی اسکول ٹیچرز نے ایک مشترکہ افطار پارٹی کا انتظام کیا ہے. اگر آپ کی اجازت ہو تو ؟.............جی مسکان دعوت افطار سے تو انکار نہیں ..پر دور نہ ہو تو بہتر ہے.اور ہوسکے تو آپ گھر کے دوسرے بڑوں سے بھی اجازت طلب کرلیں.جی بہتر امی آپ چلیں گی؟نہیں چندا افطار ی کون بنائے گا؟ آپ جائیں.اور جلد آنے کی کوشش کیجیئے گا.مسکان کو دادی دادا سے بھی اجازت مل گئ. چونکہ بابا گھر پر نہیں تھے تو شرط رکھی گئی کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی احسن کو لے کر جائیں.مسکان تیار ہو کر افطار سے کچھ وقت پہلے مقررہ جگہ پہنچ گئیں.درس کے بعد اذان مغرب کی صدابلند ہوئی سب نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا اسکے بعد پر تکلف چائے کادور شروع ہوا تو مسکان نے سب سے اجازت چاہی تو ایک ٹیچر بولیں..ابھی سے کہاں چل دیںمسکان ..؟ابھی تو گوشت پارٹی باقی ہے؟مسکان نے مسکرا کہا جی نہیں شکریہ اتنی ساریڈشز کے بعد بھی کیا کوئی کسر باقی ہے؟.تبھی میزبان خاتون نے ہنستے ہوئے کہا آپ سمجھیں نہیں..مطلب دراصل انتظامات میں اتنا وقت ہی نہیں ملا کہ آپس میں کوئی گپ شپ لگائی جاسکے...ابھی انکی بات جاری تھی کہ بیچ میں سے ایک ٹیچر نے لقمہ دیا.غیبت کانفرنس شروع کی جائے.ساری ٹیچرز بڑے زور سے ایک ساتھ بلند آواز سے ہنسیں....آہستہ مردانے میں آپ کی آواز جائے گی کہ تو کیا سوچیں گے وہ آپکے متعلق...غیبت سمجھتی ہیں نا آپ؟؟؟؟؟ شغل نہیں ہے یہ۔۔۔ سورہء حجرات میں اسے مردہ بھائی کے گوشت کھانے سے تشبیہہ دی گئی ہے..کیا آپ پسند کریں گی؟ذرا خود ہی سوچیں کوئی آپ کو پیٹھ پیچھے برا بھلا کہے الٹی سیدھی باتیں آپ سے منسوب کرے غلط اور معیوب القاب سے نوازے تو آپکو خوشی محسوس ہوگی. ہم سب استاد ہیں ہم نے نئی نسل کو اخلاقی طور پر سنوارنا ہے اس ناطے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ عملی نمونہ بن کر دکھائیں اگر ہم غلط سوچ رکھیںگے تو کیسے قوم کے معماروں کی اخلاقی پرورشکر پائیں گے؟مسکان جوش وخروش سے کہتی گئی. پوری محفل میں سناٹا چھا چکا تھا سب خواتین کے سر شرمندگی سے جھکے ہوئے تھے.تبھی اس خاموشی کو ایک ندامت بھریآواز نے توڑا. یقینا ہم سب گمراہ ہو چکے تھے.خیر ہو مسکان کی جس نے ہماری درست سمت رہنمائی کی-لیکن وہ صاف دیکھ رہی تھی بہت سے چہرے اس سے ناخوش تھے -
Haya Ghazal
About the Author: Haya Ghazal Read More Articles by Haya Ghazal: 65 Articles with 88021 views I am freelancer poetess & witer on hamareweb. I work in Monthaliy International Magzin as a buti tips incharch.otherwise i write poetry on fb poerty p.. View More