محمد وسیم خان ورلڈ باکسنگ کاؤنسل کا سلور فلائٹ وہیٹ
ٹائٹل (silver flyweight title) جیتنے والے پہلے پاکستانی باکسر بن گئے ہیں-
انہوں نے یہ اعزاز اتوار کو جنوبی کوریا کے شہر سیول میں واقع ہلٹن ہوٹل
میں منعقد کیے جانے والے ایک مقابلے میں فلپائن کے Jether Oliva کو شکست دے
کر اپنے نام کیا-
یہ لڑائی 12 راؤنڈ پر مشتمل تھی اور اس میں محمد وسیم کو فاتح قرار دیا گیا-
|
|
اس جیت کے بعد 28 سالہ پاکستانی باکسر محمد وسیم خان انٹرنیشنل پروفیشنل
باکسنگ کے وہیٹ کی کیٹیگری میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں-
اس کامیابی پر پاکستان کے صدر ممنون حسین٬ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثناﺀ اﷲ
زہری٬ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے باکسر محمد وسیم
خان کو مبارک باد پیش کی ہے-
اس موقع پر بلوچستان کے کھیلوں کے وزیر میر مجیب الرحمان نے محمد وسیم خان
کے لیے 5 ملین روپے کی انعامی رقم کا بھی اعلان کیا ہے-
محمد وسیم جو کوئٹہ سے تعلق رکھتے ہیں نے لاس ویگاس میں معروف باکسر Floyd
Mayweather Junior کے باکسنگ کلب کے مشہور تربیت کار Jeff Mayweather سے
تربیت حاصل کی ہے-
|
|
جیف اپنے وقت میں دنیا کے عظیم ترین باکسرز میں شمار کیے جاتے تھے-
|