ایک پاکستانی ہیکر کو دنیا بھر کے کمپیوٹر پروگراموں یا
سسٹم میں سب سے زیادہ نقص یا خرابی دریافت کرنے والے تین سرفہرست ماہرین
(bug hunter) میں تیسرے نمبر پر شامل کرلیا گیا ہے- ملتان سے تعلق رکھنے
والے 21 سالہ شاہ میر دنیا کے 11ویں بہترین ہیکر بھی ہیں-
|
|
انہیں یہ اعزاز دنیا کی 300 سے زائد کمپنیوں کے کمپیوٹر پروگراموں یا سسٹم
سے نقص دریافت کرنے کے بعد حاصل ہوا ہے- ان کمپنیوں میں دنیا مقبول ترین
کمپنیاں٬ فیس بک٬ ٹوئیٹر٬ مائیکرو سوفٹ٬ گوگل اور یاہو بھی شامل ہیں-
ان کمپنیوں کے مختلف پروگرام میں سے یہ نقص یا خرابیاں گزشتہ دو سال کے
دوران دریافت کیے گئے-
اس عرصے کے دوران شاہ میر نے اپنی اس منفرد صلاحیت کی بدولت ان کمپنیوں سے
1 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی آمدنی بھی حاصل کی جو کہ پاکستانی کرنسی میں ڈیڑھ
کروڑ روپے بنتے ہیں-
|
|
شاہ میر اس وقت بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کے علاوہ
پاکستان کے ان منصوبوں کے انچارج بھی ہیں جو پاکستان میں سائبر حملوں کا
مقابلہ کرنے کے لیے جاری ہیں-
|