دنیا کے دوسرے مقبول ترین سرچ انجن اور انٹرنیٹ کی دنیا
کی بڑی ویب سائٹ یاہو کو ویرائزن نامی کمپنی نے خرید لیا ہے- یاہو کو 4.83
ارب ڈالرز کے عوض خریدا گیا ہے- یاہو گزشتہ 22 سال سے انٹرنیٹ کی دنیا میں
اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھی-
یاہو کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارف ہیں جبکہ اس ویب سائٹ کے اپنے
پریمیم برانڈز فنانس، نیوز اور اسپورٹس موجود ہیں۔
|
|
ویرائزن صرف یاہو کے ایڈورٹائزنگ، مواد، سرچ اور موبائل ایکٹیویٹیز کا
خریدار ہے اور یاہو کے علی بابا میں موجود شئیر اور یاہو جاپان اس ڈیل کا
حصہ نہیں ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق یاہو کے علی بابا میں 15 فیصد حصص کی مالیت 31.2 ارب
ڈالرز ہیں جبکہ یاہو جاپان کی مالیت 8.3 ارب ڈالرز ہے۔
ویرائزن اس سے قبل اے او ایل بھی خرید چکا ہے جبکہ یاہو کی موجودہ سی ای او
مریسا مائرز جو کہ ڈیل کے بعد بھی اپنے عہدے برقرار رہیں گی، کا کہنا ہے کہ
یاہو ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جنہوں نے دنیا کی ایک نئی پہچان دی ہے اور
اب ہم یہی کام زیادہ بڑی سطح پر ویرائزن اور اے او ایل کے ساتھ مل کر کریں
گے۔
|
|
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ویرائزن کی جانب سے اب یاہو اور اے او ایل کے
بیشتر حصوں کو ایک دوسرے سے منسلک کردیا جائے گا تاکہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ
سے زیادہ سے زیادہ آمدنی حاصل کی جاسکے-
|