قارئین ! کافی مصروفیت کے بعد پھر آپ کے لئے ایک تازہ
مضمون لیکر آیا ہوں تاکہ آپ اپنی صحت کا بہتر طور پر خیال رکھ سکیں اور
ادویات کی بجائے اﷲ تعالیٰ کی پیدا کر ہ سبزیوں اور پھلوں سے بھرپور فائدہ
اٹھا سکیں۔آج میں نے جس پھل کا چناؤ کیا ہے وہ پپیتا ہے۔
پپیتا فارسی زبان کا لفظ ہے اور اس کو انگریزی میں پپایا(Papaya) کہتے
ہیں۔س پھل کی پیدائش چین اور فلپائن میں ہوئی اس کے علاوہ پاکستان،ہندوستان
اور کئی گرم ممالک میں پیدا کیا جا سکتا ہے۔آپ اس پھل کو اپنے گھر کے کچن
گارڈنز میں بھی آسانی سے اگا سکتے ہیں۔ سو گرام پپیتا میں صرف 39 کیلوریز
ہیں۔یہ کچا اور پکا دونوں حالتوں میں استعمال میں لایا جاتا ہے۔
|
|
پپیتا ایک مزیدار، رس دار اور بہت ہی خوبصورت زرد رنگ کا پھل ہے۔یہ پھل گرم
مزاج ہے اور ذائقے کے لحاظ سے تلخ ہے۔ پپیتا کھانے کے علاوہ ہم اس کو سلاد
اور جوس نکال کر بھی پی سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کچا پپیتا گوشت گھلانے میں
بھی مدد گار ہے۔
اس میں بہت سے اجزاﺀ پائے جاتے ہیں۔ اس پھل میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن
ای، وٹامن کے ،سوڈیم، کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، زنک، فاسفورس اور پوٹاشیم
پایا جاتا ہے۔
|
|
پپیتا ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے لیکن گرمیوں کے موسم میں یہ مارکیٹ سے
بآسانی مل جاتا ہے۔یہ ایک سستا پھل ہے جو ہر ایک کی دسترس میں ہے۔ یہ پھل
ایک ٹانک کا کام کرتا ہے اور اس میں کئی بیماریوں کو دور کرنے کی صلاحیت
موجود ہے۔
یہ جلدی امراض میں کھانا مفید ہے۔ بعض بیوٹی کمپنیاں اسکو اپنی پروڈکٹ میں
استعمال کرتی ہیں۔ پپیتا کو آپ ناشتے میں بھی لے سکتے ہیں یقین کریں یہ
ناشتہ آپ کے لئے صحت مند ناشتہ ہو گا۔نہار منہ اس کا استعمال آپ کے جسم سے
فالتو چربی ختم کر دے گا۔
اگر گرم پانی میں اس کے پتے ڈال کر استعمال کیا جائے تو یہ ایسے لوگوں کے
لئے بہترین ٹانک ہے جن کو بھوک کی کمی ہو کیونکہ یہ عمل ان کی بھوک بڑھانے
میں مدد گار ہوگا۔ اور اسی پانی کو ایسی خواتین جن کو حیض درد کے ساتھ آتے
ہوں ان کو بھی آرام مل جاتا ہے۔پانی میں نمک یا املی کا اضافہ کیا جا سکتا
ہے۔
اس کے مزید طبی فوائد جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
|
|
پپیتا کے طبی فوائد:
٭یہ نظام انہظام کو درست رکھتا ہے۔پپیتا کھانے سے بدہضمی اور سینے کی جلن
سے نجات مل جاتی ہے۔
٭یہ نظام قلب کو فرحت بخشتا ہے۔
٭ یہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔
٭یہ چہرے کے دانوں کو ختم اور جلد کو چمکدار بناتا ہے ۔
٭پپیتا پیٹ کی بیماریوں اور السر سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭پپیتا آنتوں اور چھاتی کے کینسر کے علاج میں مدد گار ہے۔
٭پپیتا خون کے بہاؤ کو نارمل رکھتا ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول رہتا ہے۔
٭پپیتا دل کے مریضوں کے لئے مفید ہے۔
٭پپیتا چربی گھلانے اور وزن میں کمی کرنے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔
٭پپیتا پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کر دیتا ہے خاص طور پر رنگ وارمز کو!
٭پپیتا بخار اور ڈینگی بخار کا بہترین علاج ہے۔
٭پپیتا جسم میں خون کے لوتھڑے بننے کے عمل کو روکتا ہے۔اس کے علاوہ جسم میں
غیر ضروری خون کو جمنے سے روکتا ہے۔
|
|
٭پپیتا جسم کے اندرونی اور بیرونی زخموں کے لئے شفایابی کا کام کرتا ہے۔
٭پپیتا کے بیج جگر (Cirrhosis) میں فائدہ مند ہے۔پانچ سے چھ بیج گرینڈ کر
کے لیموں کے جوس میں ملا کر تیس دن تک لئے جا سکتے ہیں۔
٭پپیتا گردوں کے فیل ہونے اور گردوں کی دوسری بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭پپیتا کے بیج کینسر کے خلیات اور ٹیومر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔
٭پپیتا پھیپھڑوں کے کینسر اور پروسٹیٹ کینسر سے بچاتا ہے۔
٭ پپیتا کھیل کے دوران لگنے والی چوٹ اور الرجی سے محفوظ کرتا ہے اور درد
کم کر نے میں مدد کرتا ہے۔
٭پپیتا آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے۔
٭پپیتا وزن کو کنٹڑول میں رکھتا ہے اور بڑھے ہوئے وزن کو کم کرتا ہے۔
٭پپیتا گھٹیا اور جوڑوں کے دردوں میں فائدہ مند ہے۔
٭پپیتا جلد کو نرم کرتا ہے اور جھائیوں اور داغ دھبوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ پپیتا وقت سے پہلے بڑھاپے کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
٭پپیتا کھانے اور چہرے پر لگانے سے جلد کا رنگ نکھر جاتا ہے اور جلد چمکدار
ہو جاتی ہے۔
٭پپیتا جلے ہوئے حصوں پر لگانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں۔
٭پپیتا غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔آدھی چمچ ہلدی
اور ایک چمچ پپیتا کے گودے کو ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں اور پندرہ منٹ
بعد منہ دھو لیں ۔یہ عمل ہفتہ میں صرف ایک بار کریں۔ |