کتنی دیر ٹی وی دیکھنا “موت“ کا باعث؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ کتنی دیر ٹی وی دیکھنا آپ کو موت کے قریب لے جاتا ہے؟ جی ہاں ٹی وی دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے حال ہی میں ایک بری خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق روزانہ 5 گھنٹے یا اس سے زائد ٹی وی دیکھنا انسان کی موت کا باعث بن سکتا ہے-
 

image

جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی ایک تحقیق انکشاف کیا ہے کہ روزانہ 5 گھنٹے یا اس سے زائد وقت ٹی وی دیکھنے سے انسان کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے بننا شروع ہوجاتے ہیں-

یہ لوتھڑے خون کی چھوٹی شریانوں کے لیے رکاوٹ پیدا کرتے ہیں جس سے دل اپنا کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے- یہ خون کے لوتھڑے موت واقع ہونے کا خطرات میں ڈھائی گنا اضافہ کردیتے ہیں-

19 سال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 86 ہزار افراد کی معمولات زندگی کا جائزہ لیا گیا-

ماہرین کے مطابق پانچ گھنٹے سے زائد ٹی وی دیکھنے والے افراد میں موت کا خطرہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے-
 

image


ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کے لیے ضروری ہے کہ ہر ایک گھنٹے پر اٹھ کر تھوڑی بہت چہل قدمی کیجیے اس طرح آپ کے جسم میں خون کے لوتھڑے نہیں بنیں گے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Bad news for couch potatoes: Spending hours parked in front of the TV may increase the risk of dying from a blood clot in the lung, a new study from Japan finds. People in the study who watched TV for 5 hours or more each day were 2.5 times more likely to die during the study period from a blood clot in the lung, also called a pulmonary embolism, compared with people who watched TV for less than 2.5 hours a day.