قارئین آج میں نے آپ کے لئے جس پھل کا چناؤ کیا ہے وہ ہے
انناس یقیناً آپ سب اس پھل کو پسند کرتے ہوں گے یہ واقعی ایک ذائقہ دار پھل
ہے۔ بنگال میں کثرت سے پیدا ہوتا ہے ہمارے ہاں یہ پھل ٹین میں پیک کی صورت
میں دستیاب ہے اور بآسانی خریدا جا سکتا ہے۔
|
|
یہ پھل اوپر سے سخت لیکن اندر سے انتہائی نرم اور خوش رنگ ہوتا ہے۔ انناس
ایک میٹھا اور لذیذ پھل ہے۔ چھوٹا بڑا ہر ایک کی پسند ہے۔اس پھل میں
میگنیشیم، کیلشیم، وٹامن اے، وٹامن سی، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، فاسفورس
اور زنک وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ انناس کو کئی کھانوں اور بیکری کی اشیا ء میں
بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
ذائقہ کے لحاظ سے یہ پھل منفرد ہے ہی لیکن طبعی لحاظ سے کئی بیماریوں کا
علاج بھی ہے۔ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ انناس کو کھانوں کے درمیان میں
کھایا جائے تو یہ بہتر کارکردگی دکھاتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں اگر انناس
کا استعمال کیا جائے تو یہ پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔اس کا مزاج سرد تر
ہے۔
|
|
انناس کے طبی فوائد:
٭ انناس جسم سے پانی کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭ قبض کے لئے بہت مفید پھل ہے۔
٭انناس کا شربت پتھری کو زائل کرتا ہے۔
٭انناس کھانے سے دل و دماغ کو سکون ملتا ہے۔
٭انناس ہمارے دانتوں اور ہڈیوں کو مظبوط بناتا ہے۔
٭انناس بد ہضمی میں مفید ہے۔
٭ انناس جوڑوں کے دردوں میں آرام پہنچاتا ہے۔
٭انناس منی اور بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے۔
٭انناس صفرا اور بلغم کو دور کرنے میں مدد گار ہے۔
٭انناس کا رس یرقان کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭انناس پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتا ہے۔
٭انناس آنتوں کے امراض میں فائدہ مند ہے۔
٭انناس کینسر کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ انناس کھانے سے ہمارے جسم میں خون کے لوتھڑے نہیں بنتے۔
٭انناس پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔
٭انناس بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
٭انناس جسم میں رسولیوں،گلٹیوں کو ختم کرنے میں مدد گار ہے۔
٭ انناس اندرونی اور بیرونی زخموں کے لئے مفید ہے۔
٭انناس پیٹ کے امراض میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔
نوٹ:ایسے افراد جو گردوں کے مرض میں مبتلا ہوں وہ انناس کھانے سے مکمل
پرہیز رکھیں۔
|