اُستاد کُجاجنسی ذیادتی کُجا

جیسے کہ آپ تمام افراد کے علم میں ہو گا کہ سرگودھا کے ایک نجی اسکول میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران قرآن حفظ کرنے کے بہانے وہاں کے منہ بولے اساتذہ نے بچوں کو بلوایا اور اُن کے ساتھ جنسی زیادتی کی،افسوس کا مقام ہے آپ لوگوں نے اُستاد جو روحانی باپ ہوتا ہے اس منصب کو داغ دار کیا،آپ نے قرآن پاک کا بہانہ بنا کر قرآن پاک کی بے حرمتی کی،خدا ایسے افراد پر لعنت کرے ،آپ کو نہیں پتا کہ آپ کا کیا منصب تھا ،اُن والدین کے دل سے پوچھیں کہ اُن پر کیا گذر رہی ہو گی،اُن کے والدین کو چھوڑیں اپنے والدین کے بارے میں سوچیں کہ جب اُن کو خبر ملی ہو گی کہ آپ کے بیٹے کا یہ جرم ہے تو اُن کے دل پر کیا بیتی ہو گی یقیناً انہوں نے کہا ہو گا اے کاش ہم پیدا ہوتے ہی ایسی اولاد کو گلا گھونٹ کر مار دیتے،انسان کی زندگی کا ایک غلط قدم انسان کو جہنم کی طرف لے جا سکتا ہے اور جو حرکت آپ نے کی ہے اُس کا انجام جہنم کی شدید آگ ہے،اور میں والدین سے بھی کہوں گا کہ آج کل کا دور خطرناک ہے کسی پر بھی اعتبار نہ کریں ہوشیار رہیں کیوں کے ـ:

’’اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن میں بجلیاں‘‘اس لئے کسی کو اپنا نا سمجھیں اور خاص نظر رکھیں تا کہ ایسی باتوں سے بچا جا سکے ،اور میں حکومت ِ پنجاب سے بھی گذارش کروں گا کہ ایسے افراد کو ایسی سزا دی جائے کے بعد میں آنے والی نسلیں بھی اس سزا کو یاد رکھیں۔وزیر اعلی پنجاب (پنجاب)میں بہت کام کرتے ہیں میں نے دیکھا ہے کہ وہ اکثر جہاں زیادتی ہوتی ہے وہاں ایکشن لیتے ہیں ،آپ سے گذارش ہے کہ اس مسئلے پر گور کریں تا کہ اائندہ ایسا برا وقت کسی ماں باپ پر نہ آئے۔خود سوچیں آپ اُستاد کہاں اور زیادتی کہاں ایسے افراد کے لئے قرآن پاک کیا کہتا ہے:
’’اور انہوں نے اس سے منہ پھیر لیا کہ یہ سیکھایا پڑھایا ہوا دیوانہ ہے‘‘(سورہ الدخان آیت ۱۴)

قرآن نے ایسے افراد کو دیوانہ پاگل کہا ہے سیکھے ہوئے ہیں پڑھے ہوئے ہیں لیکن کام شیطانوں والے کرتے ہیں ،خدا غرق کرے ایسا غلط کام کرنے والوں کو ،یہ وہ دور ہے کہ ہم سب کو اپنی اپنی آنکھیں کھلی رکھنی ہیں جہاں ہماری آنکھ بند ہوئی خدا جانتا ہے ظالم کے ظلم سے نہیں بچ پاؤ گے اﷲ بھی انسان کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنے کی ہدایت فرماتا ہے۔
Shahid Raza
About the Author: Shahid Raza Read More Articles by Shahid Raza: 162 Articles with 258550 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.