ہماری ویب کی آج نویں اور پاکستان کی
انہترواں یوم آزادی ہے میں اس موقع پر پوری قوم کو پاکستان کےیوم آزادی کی
مبارک باد دیتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری ویب کے بانی ، اس کی محنتی
اور قابل پوری ٹیم اور اس کے ویزٹرز یعنی تمام چاہنے والوں کو بھی اس کی
سالگرہ کی مبارک باد دیتا ہوں ہماری ویب ایک مکمل اور بہت وسیع ویب سائٹ ہے
جس میں تقریبا زندگی کے ہر شعبے تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ کھیل ہو یا
تفریح، تعلیم ہو یا صحت ، سیاست ہو یا معشیت ، ثقافت ہو یا مذہب ہر چیز اور
ہر موضوع پر اس پرمواد دستیاب ہوتا ہے اس ویب سائٹ پر ہر عمر اور ہر قسم کے
لوگوں کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور موجود ہوتا ہے بوڑھا ہو یا بچہ، مرد ہو یا
عورت ہر کوئی اس سے اپنی اپنی ضرورت اور اپنے اپنے جذبات اور خیالات کے
مطابق اس سے ہر چیز دیکھ، پڑھ اور حاصل کر سکتا ہے۔ میں نے اس سے بہترین
اور وسیع ویب سائٹ اور کوئی نہیں دیکھی جس میں اتنا سب کچھ ہے اس میں دنیا
جہاں کی ہر چیز موجود ہے اس میں گیمز ہیں، صحت ہے، تعلیم ہے ، فن ہیں،
تفریح ہے، خبریں ہیں، تازہ اور نئی خبر ہے، پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی ہے،
موسم کا حال ہے، تعلیمی رزلٹ ہیں ، ایڈمشن ہیں، علاج معالجہ ہے، کھانا
پکانا ہے، نثر اور شاعری ہے، کالمز، نظمیں ہیں، تصویریں اور ویڈیوز ہیں غرض
وہ سب کچھ جو کوئی انسان دیکھنا چاہتا ہو، سننا چاہتا ہو، پڑھنا چاہتا ہو
اور بتانا چاہتا ہو۔
میں ایک بار پھر ہماری ویب کے بانی ، اس کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں
اور ان کی کاوش ، محنت او ر لگن کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان کو خراج تحسین
پیش کرتا ہوں،ہماری ویب نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کے لئے بھی ایک بہترین
ویب سائٹ ہے اس کے ذریعے پاکستان اور اسلام کے مثبت اور روشن پہلو دنیا کے
سامنےآتے ہیں اور دنیا میں امن ، اخوت ، بھائی چارہ ، رواداری اور بردباری
کے جذبات پیدا ہوتے ہیں غرض یہ صرف انسانوں کی ہی نہیں بلکہ پاکستان اور
اسلام کی خدمت کا کام بھی سر انجام دے رہی ہے |