دنیا کے سب سے بڑے طیارے کو پرواز سے روک دیا گیا

دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی پرواز آخری لمحات میں ملتوی کردی گئی- گزشتہ روز دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز The Airlander 10 کو پہلی مرتبہ تجرباتی طور پر اڑایا جانا تھا تاہم آخری منٹ میں چند تکنیکی وجوہات کی بنا پر اسے اڑنے سے روک دیا گیا-
 

image

درحقیقت اس جہاز کو تجرباتی طور پر صرف دن کی روشنی میں اڑایا جانا تھا لیکن آخری لمحات میں ماہرین کو محسوس ہوا کہ شاید یہ جہاز دن کی روشنی میں اپنی پرواز مکمل نہ کرسکے اور اس سے قبل ہی اندھیرا پھیل جائے-

اس جہاز کی آزمائشی پرواز کا آغاز Bedfordshire کے علاقے Cardington Airfield سے ہونا تھا تاہم ماہرین نے انہی حفاظتی اقدامات کی بنیاد پر جہاز کو پرواز کرنے سے روک دیا- البتہ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اب یہ جہاز اپنی آزمائشی پرواز کب کرے گا؟

دنیا کے اس سب سے بڑے طیارے کی لمبائی 92 میٹر ہے جو کہ کسی بھی بڑے مسافر بردار طیارے کی لمبائی کے مقابلے میں 15 میٹر زائد ہے-
 

image


یہ جہاز 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے جبکہ دو ہفتوں تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The maiden flight of the world's longest aircraft has been postponed at the last minute. The Airlander 10 - part plane, part airship - was due to take off from Cardington Airfield in Bedfordshire on Sunday but a 'technical issue' meant they had to abort the test for safety reasons.