سعودی عرب اور فلسطین کے نوجوان سائنسدانوں نے حج پر جانے
والے افراد کے لیے ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی سے لیس چھتری تیار کی ہے جو
انہیں دھوپ سے بچانے کے علاوہ دیگر متعدد ایسی سہولیات بھی فراہم کرے گی جن
کی حجاج کرام کو راستے میں ضرورت پڑ سکتی ہے-
|
|
سعودی طالب علم اور فلسطینی طالبہ کی ایجاد کردہ یہ اسمارٹ چھتری شمسی
توانائی سے چارج ہوتی ہے- اس چھتری میں ایک ایسا پنکھا نصب کیا گیا ہے جو
کہ حجاج کرام ٹھنڈی ہوا بھی فراہم کرے گا-
اس کے علاوہ چھتری میں ایک ایسی تیز فلیش لائٹ بھی نصب ہے جو رات کے
اندھیرے میں روشنی فراہم کرتی ہے- اس اسمارٹ چھتری کی مدد سے حجاج کرام
اپنا موبائل فون بھی چارج کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی اس میں یو ایس بی اور جی
پی ایس سسٹم بھی موجود ہے-
|
|
اس چھتری میں موجود جدید سسٹم حج پر آئے خاندان کے تمام افراد کو ایک دوسرے
سے بچھڑنے کے بعد دوبارہ آپس میں ملانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں کیونکہ یہ
سسٹم تمام افراد کے مقامات کی نشاندہی بھی کرتے ہیں-
|
|