بارش اور ہم

موسم گرما کی پہلی ہی بارش نے ہی اداروں کی کارکردگی واضع کردی کہ پورے سال کچھ بھی کام نہیں کیا جاتاہے صرف فوٹو سیشن کی جاتی ہے اور دعوے کیے جاتے ہیں،بارش شروع ہوتی ہے شہر کراچی سے ٹریفک جام ہونا شروع ہوا تو سب سے پہلے ٹریفک پو لیس غائب ہوگئی اور کئی کئی گھنٹوں تک روڈوں پر گاڑیوں کا عجوم رہا اور پھر آدھے سے ذیادہ شہر اندھیرے میں ڈھوب گیا تو پھر نالے ،گٹراور بارش کا پانی لوگوں گھر وں دوکانوں،گوداموں میں داخل ہوگیا کئی بھی حکومتی ادارے نظر نہیں آئے نظر کہا سے آئے گے اپنے گھروں میں ہی لوگ مفلوج تھے اس صورتحال کا ذمہ دار کون ہے ،شہر کی چالیس کے قریب آبادیاں نقل مقانی کرنے پر مجبور ہوئے کیونکہ انکے گھروں میں گٹر کا پانی آچکا تھا ۔پہلے تو وآٹر ؂بورڈ کی مہربانی سے پانی کے لائنوں میں گٹر کا پانی آیا لوگ خوش ہو ئے چلے سال بعد ہمارے پانی کے نل تو گیلے ہوئے تو پھر بلدیہ کی مہربانی سے دروازوں سے بھی پانی آنا شروع ہوا ،آہستہ آہستہ کچرا کنڈی بھی صاف ہوئے اور سارہ کچرا پانی کے اوپر تیرتے تیرتے سڑکوں پر آگیا ،بارش ہو اور بچے نہا ئے نہیں تو ممکن ہی نہیں ہے پھر بچے بھی اس پانی میں ڈھوبکیئا لگانے لگے کچھ ہو نہ ہو چلو گٹر بند ہونے کا بچوں نے تو فائدہ بھر پور لیا ،کسی جگہ کسی کو کرنٹ لگا تو کسی جگہ لائٹ نہ ہونے اور گٹر کا ڈھکنا نہ ہونے کی وجہ سے گٹر کے اندر جانے کا لطف بھی ملا تو کئی علاقوں میں سائن بورڈ بھی لوگوں پہ گرے تو انہیں ہسپتال کے سیر کا موقع بھی میسر آیا ،پھر ہسپتال پونچنے پر پتہ لگا کہ بارش کے سبب اہمرجنسی نافض کی گئی ہے اسی لیے کوئی اسٹاف وہاں موجود نہں ہے البتہ ماسوائے اہمبولنس والوں کے اور سوئپروں کے یہ تو بارش کا دن کا لطف تھا ابھی تو پورا ہفتہ بچے اس پانی سے مزا لینگے ،بجلی چوبیس ،چوبیس گھنٹے غائب ،کچرا اسی طرح روڈوں پر ہی پڑا رہیگا ،نالے اسی طرح بھرے رہینگے اور انکے ڈھکن بھی اسی طرح کھلے ہی رہینگے کیو نکہ اگلے سال بھی تاکہ لوگ اس تفریح سے محروم نہ ہوسکے کیونکہ عوام کو صحت مند تفریحی ماحول فراہم کرنابھی حکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے۔
Fareed Haider
About the Author: Fareed Haider Read More Articles by Fareed Haider: 7 Articles with 11236 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.