علی بابا موبائل بزنس گروپ کی کمپنی یوسی ویب نے آج ’نیوز
ہب‘ کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پاکستان کی مقامی خبریں فراہم کرنے
والے چوٹی کے نیوز پورٹلز بشمول ہماری ویب ڈاٹ کام کے ساتھ اشتراک سے لانچ
ہوگا۔ اس نیوز ہب کیلئے طاقتور الگارتھم بنایا گیا ہے۔ نیوز ہب خبروں کے
حصول کیلئے روایتی طریقہ کار کو تبدیل کر دے گا۔ اس سے قاری کو اپنی پسند
کی خبر بہترین انداز میں پڑھنے میں مدد ملے گی اور وہ روزمرہ کی معلومات سے
بروقت باخبر بھی رہ سکیں گے۔
|
|
یوسی براؤزر اینڈرائڈ ورژن کیلئے نیوز ہب 3ج ولائی کو آفیشل لانچ ہوئی تھی،
جو کہ یوسی براؤزر استعمال کرنے والوں میں انتہائی مقبول ہوئی۔ پاکستان میں
نیوز ہب نے ایک ماہ میں بیس لاکھ استعمال کنندہ کو اپنی جانب راغب کیا۔
نیوز ہب میں سیاست ‘ ٹیکنالوجی‘ انٹرٹینمنٹ ‘کھیل اور لائف اسٹائل سمیت
دیگر مختلف شعبہ ہائے جات کی قومی اور بین الاقوامی خبریں فراہم کی جاتی
ہیں۔ یہ تیز ترین اسٹریمنگ اور براؤزنگ کی سہولت کے ساتھ اشتہارات سے پاک
پراڈکٹ ہے۔ اس کامیابی کو منانے کیلئے یوسی براؤزر ایک مہم کا آغاز کرے گا
جس میں مختلف شعبہ جات کی نامور شخصیات شامل ہونگی ۔
روایتی خبریں فراہم کرنے والے ذرائع سے نیوز ہب کو الگ کرتے ہوئے پاکستان
میں یوسی براؤزر کے پراڈکٹ منیجر شیہائی یاؤ نے کہا کہ نیوز ہب صارف کی
پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی دلچسپی کی خبریں دکھاتا ہے جو کہ روایتی
خبریں فراہم کرنے سے بالکل مختلف ہے۔ اس کیلئے یوسی براؤزر کے پاس بڑی
مقدار میں مواد اور جدید الگارتھم ہیں۔ اس کے علاوہ یوسی براؤزر کے پُش
نوٹیفکیشن کی سہولت کے ساتھ صارف اپنی پسند کے شعبے کی بریکنگ نیوز کو فوراً
موصول کر سکتا ہے۔ ہمارے صارفین کو خبروں کی تلاش کیلئے مختلف صفحوں میں سر
نہیں کھپانا پڑتا ہے٬ً اُن کو فضول خبروں کی چھانٹی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے
اور اُن کو وہی خبریں ملتی ہیں جن کی اُن کو ضرورت ہوتی ہے۔
دیگر براؤزر کی نسبت‘ یوسی براؤزر کے پیچھے جدید کلاؤڈ ایکسلریشن اور ڈیٹا
کمپریشن کی ٹیکنالوجیز موجود ہیں جو کہ دیگر براؤزرز کی نسبت تیز ترین
لوڈنگ کو یقینی بناتے ہیں۔ اس کے ساتھ طاقتور اشتہارات کو بلاک کرنے والا
فنکشن بھی موجود ہے جس سے صارفین کو پڑھنے کیلئے بہترین ماحول میسر آتا ہے
جو کہ پڑھتے ہوئے اُن کی یکسوئی کو یقینی بناتا ہے جبکہ یہ سہولت دیگر
روایتی ویب براوزرز میں میسر نہیں ہے ۔
|
|
مستقبل کے منصوبوں اور نیوز ہب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علی بابا موبائل
بزنس گروپ ‘یو سی ویب کے ایمرجنگ مارکیٹس کے بزنس ڈائریکٹر ہاورڈ لی یانگ
نے کہا کہ یوسی براؤزر منفرد خصوصیات پر سرمایہ کاری کرتے ہوئے اپنے صارفین
کے براؤز کرنے کے تجربے کو بہتر بناتی ہے ۔ پاکستان میں نیوز ہب کو لانچ
کرنا درحقیقت یوسی براؤزر کو ایک ٹول سے کانٹینٹ بنانے کی جانب نیا قدم ہے
۔ مواد کی کھپت کے تجربے میں بہتری یوسی ویب اور علی بابا موبائل بزنس گروپ
کا اگلا اہم کام ہوگا۔
|