'گلو بٹ' اور ' نجم کی چڑیا' نامی اسمارٹ فون گیم
اپلیکیشنز کے بعد اب سندھ کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ پر بھی
ویڈیو گیم اپلیکیشن متعارف کروا دی گئی ہے جو عوام میں تیزی سے مقبولیت
حاصل کر رہی ہے-
تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ 'سی ایم مائسٹرو' کے نام سے بنائی جانے والی یہ
ایپلیکیشن خود پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سوشل میڈیا سیل کے ایک
ممبر محمد سجیل کی جانب سے متعارف کروائی گئی ہے-
|
|
اس ویڈیو گیم میں وزیراعلیٰ سندھ کو کو کئی مسائل اور رکاوٹوں کا سامنا
کرنا پڑتا ہے جس میں غیرت کے نام پر قتل و غارت٬ دھاندلی اور سیلاب جیسے
مسائل شامل ہیں اور وزیراعلیٰ کو ان تمام مسائل کو پار کرنا ہوتا ہے-
یہ گیم اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کروائی گئی ہے اور گوگل کے پلے
اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے-
عوام میں تیزی سے مقبول ہوتی اس ویڈیو گیم کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ
ٹوئٹر پر بھی کافی پسند کیا گیا۔ |