آپ پر نظر رکھنے والے اسمارٹ گلاسز

گوگل کے اسمارٹ گلاسز سے تو ہر کوئی واقف ہے جو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکے لیکن اب جو اسمارٹ گلاسز تخلیق کیے جارہے ہیں وہ ممکنہ طور پر ضرور لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن سکتے ہیں-
 

image

جی ہاں وی ایس پی گلوبل نامی کمپنی ایسے اسمارٹ گلاسز کی تیاری پر کام کر رہی ہے جو اپنی خدمات ایک فٹنس ٹریکر کے طور پر سرانجام دیں گے-

ان منفرد اسمارٹ گلاسز کی تیاری وی ایس پی گلوبل نامی کمپنی سدرن کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کر رہی ہے جبکہ وی ایس پی اس سے قبل گوگل گلاس کے لیے سستے فریمز کی فراہمی کے لیے بھی کام چکی ہے-

فٹس ٹریکر کے طور پر تیار کیے جانے والے یہ اسمارٹ گلاسز ایک اسمارٹ فون ایپ کی مدد سے صارف کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے جبکہ انہیں ایپل واچ اور فٹ بٹ جیسی ڈیوائسز کے ساتھ بھی منسلک کیے جاسکے گا۔
 

image


کمپنی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ گلاسز کے لیے فریم کی خوبصورتی اور ڈیزائن پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

تاہم کمپنی فی الحال ان گلاسز کو عام لوگوں کو فروخت کے لیے پیش کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

YOU MAY ALSO LIKE:

So far, the only face-mounted tech with any potential to take off has been VR, after Google's failed Glass project proved to be somewhat of a non-starter. But VSP Global and the University of Southern California (USC) Center for Body Computing are hoping to suceed in this area with Level – glasses that double as a fitness tracker.