صوبہ خیبر پختون خواہ میں قائم نجی رویت ہلال کمیٹیاں

پاکستان میں چند دنوں میں رمضان مبارک کا چاند نظر آنے والا ہے۔ اور رویت ہلال پر صوبہ خیبر پختون خواہ کے "نام نہاد"مولویوں کی دکانیں کھلنے والی ہیں۔ پشاور کی مسجد قاسم علی خان غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا مرکز ہے۔ چاند کی زیادہ فکر"بستر لوٹا پارٹی" کے شہاب الدین پوپلزئی کو ہوگی جو صرف رمضان اور شوال کا چاند دیکھنے کا اہتمام کرتا ہے اور صرف رمضان اور شوال میں اپنی دوکان کھول لیتا ہے۔ کیوں کہ جو "نام نہاد"شہرت اور مشہوری رمضان اور شوال میں ملتی ہے وہ کسی اور مہینے میں نہیں ملتی۔"نام نہاد"شہرت اور مشہوری حاصل کرنے کیلئے اگر امت مسلمہ میں شر، فتنہ، فساد اور تفرقہ پھیلانا پڑے تو کیا ہوا۔ کون ہے پوچھنے والا ؟؟؟ ان کے شر کو پھیلانے میں میڈیا کا بہت زیادہ ہاتھ ہے۔ لگتا ایسا ہے کہ میڈیا بھی ان کو پروموٹ کر رہا ہے یا سستی شہرت کا متلاشی ہے۔

رویت ہلال کیلئے صوبہ خیبر پختون خواہ کے "نام نہاد"مولویوں کے آگےعلم نجوم، ماہرین فلکیات، محکمہ موسمیات، پاکستان نیوی، سپارکو والے بھی جھوٹے اور بے بس ہو جاتے ہیں۔ ان اداروں کو حساس دوربینوں سے چاند نظر نہیں آئے مگر شہاب الدین پوپلزئی اپنی آنکھوں سے چاند نظر آجاتا ہے۔ پچھلے سال صوبہ خیبر پختون خواہ کی حکومت اور عوامی نیشنل پارٹی کے "زیادہ عقل"رکھنے والے وزیروں نے ان نجی رویت ہلال کمیٹی کو سپورٹ کیا اور امت مسلمہ میں شر، فتنہ، فساد اور تفرقہ پھیلانے کے کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مرکزی حکومت کو چاہیے کہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں قائم نجی رویت ہلال کمیٹیاں کو بند کروائے اور ان کے کارندوں، ہمدردوں اور ان کی دکانیں سجانے والوں کو پابند سلاسل کرے۔
FARHAN DANISH
About the Author: FARHAN DANISH Read More Articles by FARHAN DANISH: 4 Articles with 6784 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.