بہترین دوست

زندگی میں ھر اک کودوست کی ضرورت پڑتی ھے... دوستی کا یہ رشتہ بڑا ھی انمول ھوتا ھے اور گراں مایہ بھی... اگر اچھا رفیق مل جائے تو زندگی خوبصورت بن جاتی ھے...اور دوستی کا ھاتھ بھی وہیں بڑھانا چاھئے جھاں خلوص ،سچائ اور عزت ھو. ...میری زندگی میں بھی الحمداللہ کئ دوستیں ھیں مگر سب سے خاص اور بھترین دوست ایک ھی ھے.....!!!

اسکی تعریف میں میں کیا کہوں ...جب تعریف کرنے لگوں تو الفاظ ختم ھوجاتے ہیں..قلم بھی جواب دے جائیں....سیاھی بھی کم پڑجائے..مگر تعریف کا اک باب بھی مکمل نہ ھو سکے...جسکے طالع میں ھو ایسا دوست تو پھر ارجمندی ھی ھے اسکی زندگی میں....فیروزی ھی فیروزی ھے...!!!

جس کو جب جب بھی پکارا...ھمیشہ پاس ہی پایا.. پھر چاھے وہ کاھشیں ھوں...کفلتیں یا افتا دگیاں...ھر دم اسکا ساتھ پایا...!!!.

جب کبھی حال دل سنانے کو دل چاھا سب سے قریب یھی دوست...رکھا ھمیشہ ایسا مرھم زخموں پےک کسی بھی دوا کی ضرورت نہ رھی...

اسکے ساتھ سے وہ سکون وراحت ملے جسکی تمثیل کھیں نھیں!!!

ھر ضرورت کو بن کھے ھی بھت خوب سمجھ لینا.. پھر نوزانا بے شمار....رازداں ایسا جس سے راز پتہ لگنے کا کوئ خوف نہ ھو...معتبر ایسی کے بے اعتباری کا شائبہ تک نہ ملے....!!!
بھت آسان ھے اس سے ھر بات کہہ دینا... نھیں خوف ھوتا ذرا بھی دل آزاری کا..ذرا بھی مشقت نھیں اس سے رابطے کی نہ دقت مسافت کی....!!!
وہ بے چین دل کا قرار......
وہ بیمار روح کی دوا... ..
اسکا ساتھ زندگی کو سنوراتا جائے....
خوب صورت ترین بناتا جائے...
میری استعداد سے بڑھکر مجھے نوازتا جائے...
سب سے زیادہ مجھے جاننے والا...
میری کھی ان کھی کو سمجھنے والا....
وہ میرا "رب" ھے...
جوشے رگ سے بھی قریب تر....
میرا سب سے زیادہ قریبی ....
میرا بھترین دوست.... !!!
میرا اللہ!!!!!
Ishrat Fatima
About the Author: Ishrat Fatima Read More Articles by Ishrat Fatima: 30 Articles with 31725 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.