شہر مدینہ منورہ

زمین پر جنت کا ٹکڑا مسجد نبوی ﷺ میں ریا ض الجنہ، جس کے با رے میں سیّد عالم ﷺ نے فرمایا میرے گھر اور منبر کا درمیانی ٹکڑا جنت کے با غیچوں میں سے ایک با غیچہ ہے اور میرا منبر میرے حو ض ( کوثر) پر ہو گا۔ میری زندگی کے ایمان افروز لمحات کہ میں نوافل ادا کر نے کے بعد ائر کنڈیشنڈ کی ٹھنڈی پھوار نر م و گداز مخملی قالین پر اِس سرور میں بیٹھا تھا جیسے میں نے کوہ ہما لیہ سر کر لیا ہوا دنیا بھر کے خزانے میرے پا ؤں تلے آگئے ہوں میں دنیا کا فا تح عالم بن گیا ہوں لیکن یہ سب تو اِس اعزاز کے سامنے کچھ نہیں جو اعزاز آج مجھے اِس مقدس جگہ پر نوافل پڑھ کر حاصل ہوا تھا ۔میں معصوم بچے کی طرح خو شگوار حیرت اور سر شاری سے چاروں طرف دیکھ رہا تھا میں شہر مدینہ کی قسمت پر رشک کر رہا تھا اِس شہر کا اصل مکین سید المرسلین ﷺ جس کی پا پو شی کا شرف عرش بریں بھی حاصل کر نا چاہتا ہے یہ شہر اپنے مقدر پر جتنا بھی ناز کر ے کم ہے کہ اِس کی آغوش میں قیا مت تک نو حِ انسانی کے سب سے بڑے انسان رسول خدا ﷺ آرام فرما تے رہیں گے ۔مسجد نبوی ﷺ کی عظیم الشان وسعت کو دیکھ کر مجھے چودہ صدیاں پہلے کی مسجد نبوی ﷺ یاد آئی سید المرسلین ﷺ نے جب یہاں مسجد بنا نے کی خوا ہش کی تو سہل اور سہیل نامی دو یتیم بچوں نے اصرار کے با وجود معاوضہ لینے سے انکا رکر دیا آج اُن کی معصوم روحیں آسمانی بلندیوں سے جنت کے مرغزاروں سے کس طرح فخریہ طور پر لا کھوں انسانوں کے اِس سیلاب کو دیکھتی ہوں گی کہ کسی دور میں زمین کا یہ ٹکڑا اُن کی ملکیت تھا انہوں نے اِس زمین کا کو ئی بھی معا وضہ نہ لیا شاید وہ جانتے تھے کہ قدرت انہیں لا زوال شہرت سے ہمکنار کر نے والی ہے ایسی شہرت جس کو کبھی بھی اندیشہ زوال نہ ہو گا ۔میں سوچ رہا تھا کہ آخر اِس شہر میں وہ کیا خو بی اور مقنا طیسی کشش ہے کہ کر ہ ارض کے ہر علا قے سے ہر نسل ہر زبان کے ہزاروں لا کھوں کو دیوانہ وار اپنی طرف کھینچتی ہے صدیاں ما ضی کے تا ریک غار میں گم ہو گئیں شاہی خا نوادے اُجڑ گئے قصر و ایوان ویران ہو گئے عظیم سلطنتیں وقت کے غبار میں دھندلا گئیں امرا کی حویلیاں خا ک اڑانے لگیں دولت مندوں کے بلند و بالا بنگلے بے رونق ہو گئے سلاطین کے درباروں کی شان و شوکت قِصہ پا رینہ بن گئیں جاہ و جلال والے عظیم با دشاہوں کی کچہریاں بھولی بسری داستان بن گئیں مہ رخوں کی محفلیں الٹ گئیں پری و شو کی مجلسیں درہم برہم ہو گئیں ۔ معشوقوں کی شمعیں بجھ گئیں عظیم با دشاہوں کے عظیم محلّا ت کی آخری نشانیاں تک مٹ گئیں لیکن اس شہر مدینہ کی بہار اور شان دیکھیں کہ چودہ صدیوں سے عشاق پیدل اونٹوں پر گھوڑوں پر اور آجکل کا روں اور جہازوں پر قافلوں کے قافلے سمندر پار کر کے یہاں آکر اپنی صدیوں کی نظروں کو کو چا جاں کا دیدار کر اتے ہیں محبّان مشتاقِ مصطفٰےؐ دنیا بھر کے جزیروں صحراؤں پہاڑوں ریگستانوں نخلستانوں سے دیوانہ وار آتے ہیں نہ طویل مسافت آڑے ٓتی ہے نہ سفر کے مسائل نہ کسی کی غربت یہ آتش ِ شوق ہر گزرنے والے دن کے ساتھ تیز ہو تی گئی اور شعلہ شوق دم بدم بھڑکتا ہی رہا روضہ رسول ﷺ پر ہزاروں میل کی مسا فت طے کر کے آنے والے اِسطرح بلکتے ہیں جیسے سالوں کا بچھڑا بچہ ماں کی ممتا بھری آغوش میں آگیا ہو پروانوں کا شمع کے گرد طواف تو ایک استعارہ ہے حقیقی نظارہ تو شب و روز یہاں دیکھا جا سکتا ہے اِس شہر میں یہ کشش کس نے پیدا کی ہے ظاہر سیّد عالم ﷺ نے ورنہ آپ ﷺ کے آنے سے پہلے کون اِس شہر کو جانتا تھا اور نہ ہی کسی کو اِس با رے میں جاننے کی ضرورت تھی احد پہاڑ صدیوں سے موجود تھامگر بے نام میدان بدر بھی سالوں سے تھا مگر کسی شنا خت کے بغیر اور پھر اِس شہر کی قسمت جا گ اُٹھی جب سرتا ج الانبیاء ﷺ نے اِس شہر میں قدم رکھا تو یثرب کو مدینہ منورہ بنا دیا ایسا مقدس مقا م عطا کیا کہ اہل مدینہ لاکھوں با ر بھی جنم لے کر محسن ِ اعظمؐ کا شکریہ اد کریں تو نہیں کر سکتے کہ آمنہ کے لال ؐ نے ایک قریہ بے نام کو بقائے دوام اور شہرت لازوال بخش دی ۔ میں اہل مدینہ کی قسمت پر رشک کر رہا تھا کہ جن کو چوبیس گھنٹوں کی حضوری حاصل تھی جب چاہیں آکر گنبد خضرا اور روضہ رسول ﷺ کی جا لیوں سے اپنی آنکھوں کو منور اور سانسوں کو معطر کر سکتے ہیں اُن جگہوں پر چل سکتے ہیں سانس لے سکتے ہیں جہاں رسول اقدس ﷺ نے سانس لیا آپ ﷺ مسکرائے آپ ﷺ کی دلنشیں اداؤں نے ہواؤں فضا ؤں کو مشک و عنبر سے زیا دہ خو شبو دار کیا شہر مدینہ کی خاک کو یہ شرف حاصل ہوا کہ اُس نے بار بار رحمتِ مجسم کے نعلین مبارک کو چھوا اور اسی خاک میں سرور دوجہاں ﷺ کے معطر پسینے کے قطرات جذب ہو تے اِسی شہر میں قدسی ملائکہ قطاروں کی شکل میں دن رات حاضر ہو تے ہیں ہر دور میں کر ہ ارض پر مشیتِ الہی کے تحت ایک سے ایک بڑھ کر اﷲ کے ولی پیدا ہو ئے جنہوں نے گمراہ انسانیت کو صراپا مستقیم سے روشناس کر ایا ایسے ایسے اہل حق جن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لاکھوں لوگ تر ستے تھے جن کی راہوں میں لا کھوں لو گ اپنی آنکھیں بچھاتے تھے جن کی آبروچشم پر لاکھوں لوگ اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے کو تیا ر تھے یہ ایسے با کمال بزرگ تھے کہ زمین کے جس حصے میں بھی یہ سورج کی طرح طلوع ہوئے، اُس کو ہدایت اور انسانیت کے نور سے روشن کر دیا ۔ ایسے با رعب اور جلال والے بزرگ کہ بڑے سے بڑا شہنشاہ بھی اُن کے در پر ننگے پا ؤں حاضر ہو نا اپنی سعادت سمجھتا تھا جو لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن تھے جن کی غلامی میں آنا لوگ اپنی سعادت سمجھتے تھے جن کے حکم کی تعمیل کر نا لوگ اپنا ایمان سمجھتے تھے جن کے قدموں میں لوگ اپنی دولت گھر بار اولاد اور جا نیں قربان کر نے کو ہر وقت تیار رہتے تھے جو معاشروں اور ملکوں کا حقیقی حُسن تھے جن کو زندگی میں ہی خدا ئے بزرگ برتر نے ایسی لا زوال شہرت دے دی تھی کہ با دشاہوں کی با شاہتیں اُن کے ایک اشارے پر ہو تی تھیں اُنہوں نے جسے چاہا حکمرانی دے دی جسے چاہا گمنامی کے اندھیروں میں دھکیل دیا۔ زمانہ اُن کے پا ؤں کے ٹھوکر پر تھا وہ اِس فانی دنیا میں کن فیکون کے مقام پر تھے عزت شہرت اور دولت اُن کے پا ؤں میں آنے کو ترستی تھیں اﷲ تعالی نے ایسے بزرگوں کو نہ مٹنے والی شہرت دے دی انہوں نے جو چاہا اﷲ تعالی نے اُن کو عطا کیا ۔ لیکن شان دیکھیں آمنہ کے لال ﷺ کی سر تاج الانبیاء ﷺ کی کہ ایسے با رعب پرُ جلال بزرگ بھی ساری زندگی اِس شہر میں آے اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری کی دعائیں کر تے رہے ۔ بڑے سے بڑا بزرگ بھی جب یہاں آیا تو سر جھکائے آنسوؤں سے شاہِ مدینہ ﷺ کے در پر دستک دی بڑے سے بڑا با دشاہ پہلوان سپہ سالار شہرت کے آسمان پر سورج کی طرح جگمگا نے والا انسان بھی یہاں ننگے پا ؤں سوالی بن کر آیا یہاں پر جنید و با یزید جیسے بزرگوں کی بھی شاہِ مدینہ ﷺ کے در پر سانسیں رک جا تی تھیں یہاں پر آکر بڑے سے بڑا انسان بھی بچوں کی طرح بلک بلک کرروتا۔ جو شہرت کے آسمان پر تھے وہ یہاں حقیر فقیر بن کر خالی جھولی پھیلائے نظر آئے ایسے لازوال بزرگوں کے سامنے جیسے ہی شاہِ مدینہ ﷺ کا نام آیا عقیدت و احترام سے اُن کے سر جھک گئے اور آنکھوں سے احترا م و تشکر کے آنسو چھلک پڑے ایسا لازوال شہر کے کہ یہاں با دشاہ بھی فقیر بن کر آئے مر جع خلا ئق بھی ننگے پا ؤں پھرتے نظر آئے یہاں کی خاک کو آنکھوں کا سرمہ بنایا یہ شہرت خا نہ زمین پر صرف ایک ہی شہر کو حاصل ہے جہاں سید الانبیا ء ﷺ آسودہ خاک ہیں اِس خا ک کی عظمت آسمانی رونقوں سے بھی زیادہ ہے بلا شبہ مدینہ شہر محبان و عشاقِ رسول ﷺ کی سجدہ گا ہ ہے اور یہاں کی خاک عاشقوں کی آنکھ کا سرمہ ہے ۔
 
Prof Abdullah Bhatti
About the Author: Prof Abdullah Bhatti Read More Articles by Prof Abdullah Bhatti: 801 Articles with 653851 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.