تصور کریں کہ کسی کال کو سننے کے لیے آپ کو موبائل اٹھانے
کی ضرورت نہ پڑے بس آپ کان کو انگلی لگائیں اور فون کرنے والے سے بات چیت
شروع کردیں- یقیناً یہ سب آپ کو ناممکن لگ رہا ہوگا لیکن جنوبی کوریا کی
ایک کمپنی نے اس ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے-
|
|
جی ہاں Innomdle Lab نامی جنوبی کورین کمپنی نے کلائی پر باندھنے والی ایک
ایسی اسمارٹ بیلٹ Signl تیار کی ہے جو آپ کے جسم کے ذریعے آواز کو آپ کی
انگلیوں تک پہنچاتی ہے اور آپ صرف کان کو انگلی لگا کر فون کالر سے تمام
بات چیت کر سکتے ہیں-
اس بیلٹ کو کسی بھی گھڑی کے ساتھ منسلک کر کے اپنے ہاتھ پر باندھ سکتے ہیں-
یہ بیلٹ آپ کے فون سے بلیو ٹوتھ کے ذریعے رابطے میں ہوتی ہے- اس بیلٹ میں
ایک مائیکرو فون نصب ہے اور یہ تمام بات چیت بالکل ایسے ہی ہوتی ہے جیسے کہ
آپ موبائل فون پر بات کر رہے ہوں-
|
|
یہ جنوبی کوریا کی کمپنی سال 2015 میں سام سنگ کے تین سابقہ ملازمین نے
قائم کی تھی-
کمپنی کا کہنا ہے کہ “ اسمارٹ واچ پر ہونے والی تمام بات چیت اردگرد موجود
لوگ سن لیا کرتے تھے جبکہ اکثر لوگ اسمارٹ واچ پہننا پسند بھی نہیں کرتے-
لیکن ہماری اس نئی گیجٹ نے ان دونوں مسائل کا حل نکال لیا ہے“-
“ اس بیلٹ کو آپ مرضی کی گھڑی کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں اور اس بیلٹ کے
ذریعے آپ کے جسم سے گزر کر انگلیوں کی مدد سے آپ کے کانوں تک پہنچنے والی
آواز آپ کے علاوہ کوئی دوسرا شخص نہیں سن سکتا“-
|
|
کمپنی کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ اسمارٹ بیلٹ فروری 2017 تک
مارکیٹ میں متعارف کروا دی جائے گی- |
|
|