جہاں کچھ دن قبل آئی فون 7 کی لانچنگ کے چرچے تھے وہیں آج
نئے آئی فون 7 کے حوالے سے سامنے آنی والی ایک قابلِ ذکر شکایت نے دھوم مچا
رکھی ہے-
جی ہاں حال ہی میں چند آئی فون 7 کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ اس موبائل
فون کا ہوم بٹن اس صورت میں کام نہیں کرتا جب آپ نے ہاتھ میں دستانے پہن
رکھے ہوں-
|
|
صارفین کا کہنا ہے آپ کے ہاتھ یا انگوٹھے پر کوئی بھی چیز ہو تو آپ آئی فون
7 کے ہوم بٹن سے کام نہیں لے سکتے-
دراصل نئے آئی فون میں موجود ہوم بٹن انتہائی حساس ہے اور کلک کے بجائے
وائبریشن پر کام کرتا ہے- اور یہ بٹن صرف انسانی جلد کے لگنے پر ہی اپنے
امور سرانجام دیتا ہے-
آئی فون 7 کا ہوم بٹن ہی اسے پانی سے بھی محفوظ بناتا ہے- دوسری جانب آئی
فون 7 ایپل کے آئی او ایس 10 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے جس میں فون کو
اَن لاک کرنے کے لیے ہوم بٹن دبانا ضروری ہے کیونکہ اس میں سوئیپ کر کے فون
کو اَن لاک نہیں کیا جاسکتا-
|
|
اس کے علاوہ ہوم بٹن ہی سے کئی مزید کام بھی کیے جاسکتے ہیں جبکہ یہ بٹن اس
وقت تک کام نہیں کرتا جب تک کہ اس سے انسانی جلد ٹچ نہ ہو چاہے آپ کتنا ہی
اس بٹن پر دباؤ ڈال لیں یہ کسی صورت کام نہیں کرے گا-
|