گوگل کی نئی منفرد میسجنگ ایپ 'ایلو' متعارف

گوگل نے گزشتہ روز اپنی ایک نئی اور منفرد میسجنگ ایپ 'ایلو' متعارف کروائی ہے اور گوگل کی جانب سے
اسے صارفین کے لیے ایک بہترین٬ جدید اور دلچسپ میسجنگ ایپ قرار دیا جارہا ہے-

گوگل نے اپنی اس نئی ایپ میں مشین لرننگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور اسے گوگل اسسٹنٹ کا نام دیا گیا ہے-
 

image

اس ایپ میں صارف گوگل اسسٹنٹ سے چیٹ کر کے مختلف چیزوں یا پھر اردگرد کے علاقے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے-

یہ ایپ صارف کو آٹو ریپلائی اور تصاویر ڈرا کرنے کی سہولت بھی مہیا کرتی ہے- اس کے علاوہ صارف چاہے تو اپنے میسح کا سائز بھی تبدیل کرسکتا ہے-

یہ ایک ایسا چیٹ بوٹ ہے جو صارف اور اس کے دوستوں کو چیٹ ہسٹری فراہم کرے گا جبکہ متعدد گوگل پراڈکٹس کو بھی چیٹ کے دوران سامنے لائے گا۔
 

image


اس ایپ کا ایک خاص فیچر سیکرٹ موڈ ہے جس میں میسج وصول ہونے کے چند سیکنڈ بعد خود بخود ڈیلیٹ ہوجاتا ہے-

یہ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں انسٹال کی جاسکتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

People use their phones for messaging more than almost anything else. That’s why companies like Apple, Facebook and Snapchat are dumping truckloads into making it easier and more fun to send messages. In May at I/O, Google announced Allo, its latest foray into the brave new world of messaging. Now, the app is finally available on Android and iOS.