لگ بھگ تیس سال بعد مشہور معروف کارٹون کردار ٹرانسفارمرز
(Transformers) کو انقرہ میں واقع ایک ترک کمپنی نے حقیقت کا روپ دے دیا ہے-
|
|
حال ہی میں R&D-focused نامی کمپنی کی جانب سے انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو جاری
کی گئی ہے جس میں انہوں نے پروٹو ٹائپ گاڑی کو ٹرانسفارمنگ روبوٹ میں تبدیل
ہوتے دکھایا ہے-
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بی ایم ڈبلیو کار کو ریموٹ کی مدد سے چلا
کر کیمرے کے سامنے لایا گیا اور پھر اسے روبوٹ میں تبدیل کردیا گیا-
|
|
اگرچہ گاڑی کے روبوٹ میں تبدیل ہونے کا یہ عمل کچھ سست روی کا شکار دکھائی
دیتا ہے لیکن یہ منظر انتہائی دلچسپ ہوتا ہے-
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ اپنا سر اور ہاتھ ہلا سکتا ہے جبکہ
پاؤں کو حرکت دینے سے محروم ہے- کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اگر انہیں نئی تحقیق
اور ڈویلپمنٹ کے لیے فنڈ مہیا کیے جائیں تو وہ اس روبوٹ کا چلنا بھی ممکن
بنا دیں گے-
|
|
کمپنی کا کہنا ہے کہ “ ہم نے یہ تجربہ حقیقی بی ایم ڈبلیو کار پر کیا ہے
لیکن اسے صرف ریموٹ کی مدد سے چلایا جاسکتا ہے- تاہم ہم منصوبہ بنا رہے ہیں
کہ ایسی ٹیکنالوجی لائی جائے کہ ٹرانسفارمرز روبوٹ میں تبدیل ہوجانے والی
اس کار کو خود چلایا بھی جاسکے“- |
|
|